Headlines

Ali, Pakistan's first Asian Games bronze levels achieved

Posted by Unknown | Tuesday, September 23, 2014 | Posted in

Incheon Asian Games hierarchies Ali Shah, Pakistan was the first bronze medal.

انچیون: ایشین گیمز میں مراتب علی شاہ نے پاکستان کے لیے پہلا کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی کوریا میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان کے مراتب علی ’’ووشو 70 کے جی کیٹیگری‘‘ میں سیمی فائنل راؤنڈ میں شکست کھاگئے جس کے بعد انہیں ایشین گیمز قوانین کے مطابق کانسی کا تمغہ دیا گیا جبکہ مراتب علی شاہ کے ساتھ سیمی فائنل میں ہارنے والے ایرانی کھلاڑی کو بھی کانسی کا تمغہ دیا گیا ہے۔
مراتب علی شاہ کے علاوہ ایشین گیمز میں اب تک کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی تمغہ حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

Accuracy of Action, the Initial Homework gives Teachers Saeed Ajmal

Posted by Unknown | Saturday, September 20, 2014 | Posted in

Lahore: Saeed Ajmal bowling action for the accuracy of the initial local teachers gave homework. According to the report, most of the tests in the lab of Brisbane balls exceeding 15 degrees after the ICC declared Saeed Ajmal bowling was stopped.

لاہور: سعید اجمل کو بولنگ ایکشن کی درستگی کیلیے مقامی استادوں نے ابتدائی ہوم ورک دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق برسبین کی لیب میں ٹیسٹ کی رپورٹ میں بیشتر گیندیں 15 ڈگری کی حد سے متجاوز قرار دیے جانے کے بعد آئی سی سی نے سعید اجمل کو بولنگ سے روک دیا تھا۔
پی سی بی نے فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کے بجائے ان کا ایکشن قانونی حد میں لانے کیلیے ثقلین مشتاق، مشتاق احمد، ایک بائیومکینک ماہر اور انٹرنیشنل امپائر پر مشتمل 4 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔ سعید اجمل نے پیر کو اکیڈمی میں رپورٹ کردی تھی، آف اسپنر 2 سیشنز میں ان ڈور اور آئوٹ ڈور بولنگ کرتے ہیں، این سی اے کے ہیڈ کوچ محمد اکرم، مشتاق احمد، سینئر جنرل منیجر علی ضیا اور پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم ابتدائی طور پر مسائل کا جائزہ لینے کے بعد ڈیٹا بھی تیارکررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بولنگ ایکشن کی درستگی کیلیے باقاعدہ کام تو ثقلین مشتاق کی پیر کو آمد کے بعد شروع ہوگا تاہم لاہور میں موجود بورڈ عہدیدار ابتدائی ہوم ورک مکمل کرنے کیلیے سرگرم ہیں، این سی اے میں موجود بائیومکینک لیب تاحال تنصیب کی منتظر ہے۔
البتہ کیمروں اور دیگر متعلقہ سازو سامان کو عارضی طور قابل استعمال بناکر جس حد تک ممکن ہو مسائل کا جائزہ لیا جارہا ہے،ویڈیوز سمیت مختلف قسم کا ریکارڈ مرتب کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہا، اسے پیش نظر رکھتے ہوئے ثقلین مشتاق کی رہنمائی میں ایکشن کی درستگی کا پلان تشکیل دیا جائیگا، ایک ماہ سے زیادہ دیر تک جاری رہنے والی مہم کے دوران بائیومکینک لیب باقاعدہ طور پر فعال بنانے کی کوشش کامیاب ہوگئی تو ایکشن کا جائزہ لینے کیلیے کسی غیر ملکی ماہرکی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

National Cricket, Karachi Zebras Surrender in Super Over

Posted by Unknown | | Posted in

Karachi: National T20 Cricket Tournament in Karachi Zebras sprauurmyn surrender, Rawalpindi Rams, Sohail Khan Nasir thrilling contest chkalgakr tie on the final ball of the country was liberated.

کراچی: قومی ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی زیبراز نے سپراوورمیں ہتھیار ڈال دیے، راولپنڈی ریمز سے سنسنی خیز مقابلہ سہیل خان نے ناصر ملک کی آخری گیند پر چھکالگاکر ٹائی کرایا تھا۔
کراچی ڈولفنز نے حیدرآباد ہاکس کو 9 وکٹ سے آؤٹ کلاس کردیا، رمیز راجہ 70 اور اسد شفیق38رنز ناٹ آؤٹ بناکر نمایاں رہے، سیالکوٹ اسٹالینز نے کوئٹہ بیئرز کو 44رنز سے قابوکرلیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں راولپنڈی ریمز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 195رنز جوڑے، یاسم مرتضیٰ 64 اورعمرامین50 ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے، اویس ضیا نے39 رنز اسکور کیے، رومان رئیس نے 2 وکٹیں لیں، زیبراز نے بھی7 وکٹ کے نقصان پر 195 رنز اسکور کیے، وقاص73، خرم منظور29 اور سہیل خان45رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔
سہیل نے ناصر ملک کو آخری گیند پر چھکا لگاکر مقابلہ ٹائی کیا، حماد اعظم نے 3 اور عمرامین نے 2 پلیئرز کو قابو کیا۔ون اوور ایلیمنیٹر میں زیبراز نے بغیر کسی نقصان کے 9 رنز بنائے،حریف ٹیم نے پانچ گیندوں پر 10 رنز بٹورلیے۔کراچی ڈولفنز نے حیدرآباد ہاکس کو 9 وکٹ سے آؤٹ کلاس کردیا، ٹاس جیتنے والی مہمان سائیڈ نے 8 وکٹ پر 119رنز جوڑے، میرعلی27 ناٹ آؤٹ اورشعیب لغاری25 رنز بناکر نمایاں رہے۔
انور علی اور عبدالامیر نے2،2 پلیئرز کو پویلین چلتا کیا، شاہد آفریدی کو ایک وکٹ ملی، ڈولفنز نے ہدف ایک وکٹ پرحاصل کرلیا، اوپنر رمیز راجہ جونیئر نے 49 گیندوں پر70 کی ناقابل شکست اننگزکھیلی،انھوں نے اسد شفیق کے ہمراہ دوسری وکٹ کیلیے81 رنز جوڑے، اسد نے 38 رنزناٹ آؤٹ بنائے۔
سیالکوٹ اسٹالینز نے کوئٹہ بیئرز کو 44  رنز سے ہرا دیا، بیئرز کیلیے ٹاس جیت کربولنگ کا فیصلہ سودمند نہیں رہا، فاتح ٹیم نے4 وکٹ پر171 رنز جوڑے، اسٹالینز کے اوپنرمختار احمد (32) اور منصور امجد (22) نے ٹیم کو 34 گیندوں پر50رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا، اس کے بعد حارث سہیل اور علی خان نے چوتھی وکٹ کیلیے39 گیندوں پر79رنزکی شراکت قائم کی، حارث سہیل نے 52 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،علی خان نے44 رنز اسکورکیے،حریف ٹیم 7 وکٹ پر127رنز ہی جوڑپائی، زبیر احمد نے35 اور تیمور خان نے32 رنز بناکر مزاحمت کی، مختاراحمد نے3 وکٹیں لیں۔

Games 2014 in Incheon, South Korea from China Claim to Steal a Little Happiness

Posted by Unknown | | Posted in

Incheon Asian Games in South Korea in the early days of China claim to steal a little happiness, the host country of the start of the race medals pr'aysyad superpower 'is 2 steps forward, cycling, fencing, horse riding and gather gold in wushu, China's first gold medal of the event, the kingdom was established in the shooting, 50-meter pistol Men's Sharp Shooter win Roy hit Indian Army was also on target.

انچیون: ایشین گیمز کے ابتدائی روز جنوبی کوریا نے چین سے تھوڑی سی خوشیاں چرالیں، میزبان ملک میڈلز کی دوڑ کے آغاز پر’ایشیاڈ سپرپاور‘ سے 2 قدم آگے رہا، سائیکلنگ، شمشیر زنی، گھڑ سواری اور ووشو میں سونے کے تمغے سمیٹے، ایونٹ کا پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے والے چین کی شوٹنگ میں بادشاہت قائم رہی، مینز 50 میٹر پسٹل میں بھارت کے آرمی شارپ شوٹر جیتو رائے کا نشانہ بھی اپنے ہدف پر لگا۔
تفصیلات کے مطابق 17ویں ایشین گیمز کے آغاز کے ساتھ میڈلز کی دوڑ شروع ہوگئی،ابتدائی روز زیادہ تر حکمرانی چین کی ہی رہی لیکن مینز ٹیم اسپرنٹ (سائیکلنگ) اور مینزایپی (شمشیر زنی) میں ملنے والے 2 سونے کے تمغوں کی وجہ سے اس کے گولڈز کی تعداد چین کے ہی برابر پانچ ہوگئی، مجموعی طور پر 13 میڈلز میں چاندی کے بھی پانچ اور کانسی کے تین ہیں، چین 11 میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اس نے چاندی کا ایک اور کانسی کے پانچ میڈلز جیتے۔ مجموعی طور پر پہلے دن 18 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوا۔
جنوبی کوریا کہ یہ برتری صرف ایک دن کی مہمان قرار دی جارہی ہے، گذشتہ ایشین گیمز میں چین نے 199 گولڈ میڈلز جیتے تھے، گذشتہ تین دہائیوں سے ان گیمز پر چینی بادشاہت ہی قائم ہے، اس بار بھی دن کا پہلا گولڈ اس کے ہی نام رہا، جب ویمنز 10 میٹر ایئرپسٹل ٹیم ایونٹ میں گیو وینجون، ژانگ مینیونگ اور ژو چنگوئین نے کامیابی حاصل کی۔ شوٹنگ میں ہی چین کو 2 مزید گولڈ میڈلز ملے، ویمنز انفرادی 10 میٹر ایئر پسٹل میں کامیابی سے ژانگ مینیونگ رواں ایشیاڈ کی پہلی ڈبل گولڈ میڈلسٹ بنیں، 50 میٹر پسٹل مینز ٹیم ایونٹ میں بھی چین نے برتری پائی۔
سنکرونائزڈ سوئمنگ اور ویمنز ٹیم اسپرنٹ میں بھی طلائی تمغے چینی ایتھلیٹس کے گلوں کی زینت بنے۔ جنوبی کوریا نے اپنا سونے کا تمغہ ووشو میں لی ہا سنگ کی کامیابی کی بدولت حاصل کیا، یہ اس کا 002 کے بعد پہلا ایشیائی گولڈ ہے۔ مینز ایپی میں جنگجن سن نے کوریا کو ایشین چیمپئن بنایا، ویمنز شمشیر زنی میں کوریا کی جنگ اینو جنگ فاتح رہیں۔
جوڈو مینز 60 کے جی میں قازقستان کے یلدوس سمیٹوف نے سونے کا تمغہ جیتا جبکہ مینز 66 کے جی میں منگولیا کے تیمورخلیگ دیودروج فاتح رہے، ویمنز 48 کے جی جوڈو میں بھی منگولیا کی اران ٹسیگ منخبت نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ویمنز 52 کے جی میں جاپان کی میساٹو ناکامورا نے میدان مارا۔ مینز 50 میٹر پسٹل شوٹنگ میں بھارت کے فوجی شارپ شوٹر جیتو رائے نے وکٹری اسٹینڈ پر ٹاپ پوزیشن لی۔ ویٹ لفٹنگ میں قازقستان کی مارگریٹا یلیسیوا نے فتح پائی، مینز 56 میں شمالی کوریا کے اوم یون چول نے گولڈ میڈل پایا۔ ووشو میں ویمنز آل رائونڈ میں ملائیشیا کی تائی چیو زین نے کامیابی حاصل کی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی طاقت فساد کی جڑ ہے، جیفری بائیکاٹ

Posted by Unknown | Monday, September 8, 2014 | Posted in

لندن: جیفری بائیکاٹ نے آئی پی ایل کے بجائے بھارتی بورڈ کی طاقت کو ہی فساد کی جڑ قرار دیدیا۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2014/09/286338-GeoffreyBoycottfile-1410121403-187-640x480.jpg 

جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ ٹوئنٹی 20 ایونٹ کرکٹ کے لئے بہتر ہے، بی سی سی آئی کے زیادہ اختیارات کھیل کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں، لیگ کھیلنے والی بھارت کی ٹیم ورلڈ کپ کے لئے زیادہ بہتر طور پرتیار ہے،انگلینڈ کے سابق عظیم کرکٹر ای ین بیل نے گذشتہ دنوں ایم سی سی اسپرٹ آف کرکٹ لیکچر کے دوران آئی پی ایل پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس کو کھیل کے مستقبل کے لئے تباہ کن قرار دیا تھا۔
سابق انگلش کرکٹر اور موجودہ تبصرہ نگار جیفری بائیکاٹ ان کی بات سے اتفاق نہیں کرتے بلکہ ساری خرابی کی وجہ بھارتی بورڈ کے بے پناہ طاقت کو قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کی وجہ سے کرکٹ کو مقبولیت حاصل ہورہی ہے، اس میں سرمایہ آرہا جبکہ زیادہ لوگ اس کھیل کو پسند کرنے لگے ہیں، اس لیے میں نہیں سمجھتاکہ یہ کھیل کے لئے خطرناک ہے بلکہ میرے خیال میں جو چیز کھیل کے لئے زیادہ خطرہ ہے وہ کسی بھی ایک ملک کا بہت زیادہ اختیارات حاصل کرلینا ہے جس سے دوسرے ممالک اس سے خوفزدہ رہتے ہیں، اس وقت تمام بڑے فیصلے بھارت کی ہی مرضی سے کیے جارہے ہیں۔
بائیکاٹ کا کہنا تھا کہ کھیل میں اس سے قبل جب امپیریل کرکٹ کونسل ہوا کرتی تھی اس وقت انگلینڈ اور آسٹریلیا کو زیادہ اختیارات حاصل تھے بلکہ ان دونوں کو دودو ووٹ کا حق حاصل تھا جبکہ باقی ٹیم ایک ایک ووٹ رکھتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کافی غیرمنصفانہ معیار تھا ، اس وقت بھی ناانصافی ہوتی تھی آسٹریلیا اور انگلینڈ کے پاس دوسرے ممالک سے زیادہ اختیارات ہونا کسی صورت بہتر نہیں تھا اسی طرح اب بھی بھارت کے لئے اتنا طاقتور ہونا اچھا نہیں اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ آئی پی ایل نہیں بلکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی طاقت اصل خطرہ ہے۔

 

یو ایس اوپن میں ثانیہ مرزا نے مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل سر پر سجا لیا

Posted by Unknown | Saturday, September 6, 2014 | Posted in

نیویارک: بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا نے یوایس اوپن مکسڈ ڈبلزکا ٹائٹل اپنے سر پر سجالیا، وہ پہلی مرتبہ نیویارک میں چیمپئن بننے میں کامیاب رہیں۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2014/09/285848-SaniaMirzaMixedDoublesTitleWinPhotoAFP-1409949389-922-640x480.JPG 

ان کی فتح میں برازیل کے برونو سواریز بھی شریک رہے، ثانیہ اس سے قبل 2009 میں آسٹریلین اوپن اور 2012 میں فرنچ اوپن مکسڈ ڈبلز ٹائٹلز بھی اپنے نام کرچکی ہیں، ویمنز ڈبلز میں ثانیہ اور کارا بلیک کا سفر سیمی فائنل میں ختم ہوگیا، سوئس مس مارٹینا ہنگز نے 12 برس بعد کسی بڑے ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی، ان کی جوڑی دار فلاویا پنیٹا ہیں، راجرفیڈرر اور مارن کلک نے مینز سنگلز سیمی فائنل میں جگہ بنالی، کوارٹر فائنل میں گیل مونفلز اور ٹوماس بریڈیچ کو شکست کا سامنا رہا۔
تفصیلات کے مطابق سیزن کا چوتھا اورآخری گرینڈ سلم یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا، مسکڈ ڈبلز فائنل میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور برازیلین پارٹنر برونو سواریز نے امریکا کی ایبیجیل اسپیئرز اور میکسیکن پلیئر سانتیاگو گونزالز پر غلبہ حاصل کرلیا، ان کی جیت کا اسکور 6-1، 2-6 اور 11-9 رہا، ویمنز ڈبلز سیمی فائنلز میں سابق سوئس مس مارٹینا ہنگز نے12 برس بعد کسی بڑے ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی، 33 سالہ ہنگز اور ان کی اطالوی پارٹنر فلاویا پنیٹا نے یوایس اوپن کے ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں 3 سیڈ جوڑی ثانیہ مرزا اور کارا بلیک کو 6-3 اور 6-4 سے مات دی۔
فورتھ سیڈ روسی جوڑی ایکٹرینا ماکارووا  اور الینا ویسنینا نے جاپان کی کیمکو ڈیٹ کروم اور باربورا زالووا اسٹرائیکووا کو 7-5 اور 6-3 سے شکست دیدی، مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں راجر فیڈرر نے ابتدائی 2 سیٹ ہارنے کے باوجود فرنچ حریف گیل مونفلز کو مات دیکر9ویں مرتبہ یوایس اوپن کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی، انھیں اب کروشیا کے مارن کلک سے ٹکرانا ہوگا، جنھوں نے کوارٹر فائنل میں ٹوماس بریڈیچ کی چھٹی کردی۔
مینز ڈبلز سیمی فائنلز میں ٹاپ سیڈ امریکی برادران باب اور مائیک نے ہموطن اسکاٹ لپسکی اور راجیورام کو 6-4، 4-6 اور6-3 سے ہرادیا، فائنل تک رسائی کے دوسرے معرکے میں اسپینش پلیئرز مارسیل گرینولرز اور مارک لوپز نے کروشیا کے ایوان ڈوڈگ اور برازیل کے مارسیلو میلو کو 6-4 اور 6-4 سے قابو کرلیا۔

 

اسپینش ٹیم ناکامیوں کی دلدل سے نہیں نکل پائی

Posted by Unknown | | Posted in

پیرس: یورو چیمپئن اسپینش ٹیم ناکامیوں کی دلدل سے نہیں نکل پائی۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2014/09/285803-Spanishteamphotoafp-1409944408-319-640x480.jpg 

فرانس نے دوستانہ فٹبال مقابلے میں بھی 1-0 سے مات دے دی، فیصلہ کن گول کھیل کے 73ویں منٹ میں لوئک ریمی نے اسکور کیا، ایشین چیمپئن جاپان کو یوروگوئے نے 2-0 سے ٹھکانے لگا دیا، انتونیو کونٹے کی زیر کوچنگ اٹلی نے نیا آغاز کرتے ہوئے ورلڈ کپ سیمی فائنلسٹ نیدرلینڈز کو 2-0 سے شکست دے دی، ورلڈ کپ کوارٹر فائنلسٹ بیلجیئم نے آسٹریلیا کو 2-0 سے قابو کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق 2016 یورو چیمپئن شپ کوالیفائر کے میزبان فرانس نے نئے سیزن کا بھرپور آغاز کرتے ہوئے انٹرنیشنل دوستانہ مقابلے میں اسپین کو 1-0 سے ہرا دیا،گذشتہ ماہ برازیل میں منعقدہ ورلڈ کپ میں اعزاز کے دفاع میں بُری طرح ناکام رہنے والی ہسپانوی ٹیم کارکردگی میں بہتری نہیں لا پائی، فیصلہ کن گول کھیل کے 73ویں منٹ میں بطور متبادل میدان میں اتارے جانے والے اسٹرائیکر لوئک ریمی نے بنایا، ان کی شاندار کک پر گیندگول پوسٹ کے انتہائی اوپرکی جانب رہنے کے باوجود جال میں پہنچ گئی،اس گول کو یقینی بنانے میں دوسرے فرنچ پلیئر میتھیو ویلبینا نے بھرپور مدد کی۔
اسپینش ٹیم اس مقابلے میں اپنے کئی اسٹار پلیئرز سے محروم تھی، ان میں زاوی ہرنانڈر اور زابی آلونسو بھی شامل ہیں، اسپین اپنے سابقہ معیار کو برقرار رکھنے میں ناکام رہا،ٹیم کسی بھی مرحلے پر میزبان کیلیے خطرہ نہیں بنی، فرانس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کئی مووز بنائیں، دوسرے ہاف کے چوتھے منٹ میں کریم بینزیما نے گیند جال میں پہنچا دی لیکن انھیں آف سائیڈ قرار دینے پر اسپینش ٹیم خسارے سے بچ گئی، اگرچہ ٹی وی ری پلے ظاہر کررہے تھے کہ میچ کے سوئس آفیشلز نے اس معاملے پر درست فیصلہ نہیں دیا، مقابلے میں اسپین کی جانب سے دفاعی پلیئر ڈینی کارویجل ، میکل سان جوز اور مڈفیلڈر رال گارشیا نے انٹرنیشنل ڈیبیو کیے، اسی طرح ڈیوڈ ی گیا کو بھی دوسری مرتبہ نیشنل جرسی زیب تن کرنے کا موقع ملا، اسپین کو اسٹار ڈیگو کوسٹا کا ساتھ میسر رہا لیکن وہ اپنے کھیل سے زیادہ متاثر نہیں کرپائے۔
اس کے برعکس میزبان ٹیم کیلیے کریم بینزیما ، پال پوگبا اور ڈی گیا نے عمدہ کھیل پیش کیا، کھیل کے 39 ویں منٹ میں سیس فیبریگاس کی 30 گز دوری سے لگائی ہوئی کک پر فرنچ گول کیپر ہوگو لوریس کچھ پریشان ضرور ہوئے مگر  یہ حملہ ناکام بنا دیا، فائنل وسل سے7 منٹ قبل متبادل اسپینش پلیئر ڈیوڈ سلوا نے مقابلہ برابر کرنے کی کوشش کی لیکن نوجوان فرنچ پلیئرز رافیل وارینی اور میماڈو شا راہ میں آگئے، ناکام سائیڈ اسپین کے کوچ ونسنٹ ڈیل بوسکیو نے کہا کہ یہ مقابلہ تقریباً برابر رہا، اگرچہ فرنچ ٹیم نے کئی خطرناک حملے کیے لیکن کھیل پر ہمارے پلیئرز نے زیادہ کنٹرول حاصل کیے رکھا، اسپین کی ٹیم اب پیر کو یورو کوالیفائر میں مقدونیہ کیخلاف میدان میں اترے گی، کوچ نے مزید کہا کہ ہمارے پلیئرز کو اس مقابلے سے قبل اپنے کھیل کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب فرنچ کوچ ڈیڈائر ڈیس چیمپس اپنی ٹیم کی کامیابی پر خوشی سے سرشار دکھائی دیے، انھوں نے کہا کہ ہم نے اسپین کی اچھی ٹیم سے مقابلہ جیتا، اگرچہ حریف ٹیم میں کچھ تجربہ کار پلیئرز نہیں تھے لیکن ان کی جگہ دوسرے کھلاڑی سنبھال چکے ہیں، دوران کھیل 20 منٹ کا ایک ایسا اسپیل رہا، جس میں مہمان پلیئرز نے ہمیں گیند کیلیے ترسائے رکھا، دوسرے ہاف میں ہم نے گول کرنے کے کئی اچھے مواقع تخلیق کیے اور کامیاب بھی رہے۔
دوسری جانب ورلڈ کپ کوارٹر فائنلسٹ بیلجیئم نے آسٹریلیا کو 2-0 سے قابو کرلیا، ڈیریز مارٹینز اور ایکسل ویٹسل نے گیند کو جال کی راہ دکھائی، انتونیو کونٹے کی زیر کوچنگ اٹلی نے نیا آغاز کرتے ہوئے ورلڈ کپ سیمی فائنلسٹ نیدرلینڈز کو 2-0 سے شکست دے دی، ماضی میں یوونٹس کے منیجر رہنے والے کونٹے نے اپنا روایتی فارمیٹ 3-5-2 اختیار کیا، اطالوی ٹیم اس مقابلے میں فرنٹ فٹ پر دکھائی دی۔
کھیل کے تیسرے منٹ میں سیرو ایموبائل نے لیونارڈو بونسی کے لانگ پاس پر گیند کو جال میں پہنچادیا، کھیل کے 9ویں منٹ میں کپتان ڈینیلی ڈی روسی نے پنالٹی پر گول داغ کر ٹیم کی برتری 2-0 کردی، یہ پنالٹی نئے اطالوی پلیئر سیمون زازا پر ڈچ حریف برونو مارٹینزکے ڈی ایریا میں فاؤل کرنے پر اٹلی کو ایوارڈ کی گئی تھی، اس فاؤل پر برونو کو میدان بدر بھی کیاگیا جس پر ڈچ ٹیم نے 10 پلیئرز کے ساتھ مقابلے کو مکمل کیا۔دیگر میچز میں بوسنیا ہرزیگووینیا نے لینکنسٹن کو 3-0 سے ہرادیا، بیلاروس نے تاجکستان پر 6-1 سے غلبہ پالیا، سوئیڈن نے اسٹونیا کو 2-0 سے مات دے دی۔

 

بادشاہ نہیں بنوں گا، کارپوریٹ کلچر لائینگے، چیئرمین بورڈ

Posted by Unknown | | Posted in

کراچی: شہر یار خان کا کہنا ہے کہ منتخب چیئرمین کی حیثیت سے کام شروع کردیا، سب جان لیں گے کہ پی سی بی کا نظام کون چلا رہا ہے۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2014/09/285846-sheharyarkhanfile-1409949191-198-640x480.jpg 

البتہ میں بادشاہ نہیں بنوںگا، پہلے بورڈ بیوروکریسی کے زیر اثر رہا،اب معاملات جمہوری انداز میں چلانا ہونگے، ہم کارپوریٹ کلچر بھی لائینگے۔ تفصیلات کے مطابق شہر یار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ ان کی آڑ میں نجم سیٹھی اور دیگر پی سی بی معاملات چلائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ میں بورڈ کا منتخب چیئرمین ہوں اور جلد سب کو معلوم ہوجائیگا کہ امور کون چلا رہا ہے، البتہ میں بادشاہ نہیں بنوں گا، بورڈ کا آئین تیار ہو چکا جسے سپریم کورٹ نے بھی دیکھا ہے، اسی کے مطابق چلیں گے، انھوں نے کہا کہ پی سی بی بیوروکریسی کے زیر اثر رہا، اب جمہوری انداز ہوگا اور کارپوریٹ کلچر لائیں گے۔
کسی سے ناانصافی نہیں کی جائے گی، میرٹ پر فیصلے کریں گے، اخراجات میں کمی لائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ گورننگ بورڈ کے 2 اجلاس ہو چکے، اگلی میٹنگ میں جمہوری انداز میں فیصلے کریں گے، ہر معاملہ گورننگ باڈی کے سامنے لایا جائے گا، سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی تشکیل کردہ ایگزیکٹیو کمیٹی اپنی ذمہ داری ادا کرے گی، میں اسی کمیٹی کے ذریعے کام چلاؤں گا،تاہم اس سے بطور چیئرمین میری پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ شہریار خان نے اپنے 7 نکاتی پروگرام کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ احتساب، شفافیت، جمہوری انداز اور ڈسپلن کا قیام میری ترجیحات ہیں۔
ڈاؤن سائزنگ سمیت دیگر امور پر گورننگ بورڈ اور ماہرین سے رائے لے کر اقدامات کرینگے، بورڈ میں ملازمین کی بہتات ہے،ان کی سالانہ کارکردگی تیار کرنے کا دستور ہی موجود نہیں، سفارشی کلچر سے زیادہ نقصان ہوا، ہمیں ڈاؤن سائزنگ کرنا پڑے گی لیکن اس میں کسی کیساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔ اس موقع پر گورننگ بورڈ کے رکن اقبال قاسم، پروفیسر اعجاز فاروقی، ڈائریکٹر میڈیا امجد حسین بھٹی اور جنرل منیجر میڈیا آغا اکبر بھی موجود تھے۔

 

ایشیا کے بہترین ہاکی پلیئرکا اعزازمحمد توثیق کے نام

Posted by Unknown | | Posted in

لاہور: پاکستان کے محمد توثیق نے ایشیا کے بہترین ہاکی کھلاڑی کا اعزاز پالیا، قومی ٹیم کے سینٹر ہاف نے مجموعی طور پرایشیائی سطح پر تیسری بار یہ کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل وہ 2009 اور2010 میں ملکی نیک نامی کا باعث بن چکے ہیں۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2014/09/285817-Hockey-1409945457-178-640x480.JPG 

محمد توثیق قومی کھیل کو اولمپئنز کی بڑی کھیپ فراہم کرنے والے استاد روڈا کے بھتیجے ہیں،وہ اس بات پر خفا ہیں کہ کرکٹر ز سمیت دیگرکھیلوں سے وابستہ پلیئرزکے  تو خوب ناز نخرے اٹھائے جاتے ہیں لیکن ہاکی میں ملک کا نام روشن کرنے والوں کو نظر انداز کردیا جاتا ہے۔ نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے مزیدکہا کہ پاکستان کو ہاکی کے میدانوں میں فتوحات دلانے میں گوجرہ کا ہمیشہ سے اہم کردار رہا، میں خوش قسمت ہوں کہ استاد روڈا کے خاندان سے تعلق ہے، میرے گھرانے نے اسلم روڈا، محمد سرور، ایم رشید، محمد اصغر،  جاوید علی،  ایم ظفر اور محمد اعظم سمیت 11اولمپئنز پیدا کیے ۔
انھوں نے کہا کہ  میرے والد محمد ارشد بھی ہاکی کے کھلاڑی تھے،  میں نے13 سال کی عمر میں میدان سنبھال لیا، ابتدا میں والدین کی بھر پور سرپرستی اور سپورٹ ملتی رہی  لیکن مجھے عالمی سطح پر  بڑا کھلاڑی بنانے میں اہم کردار میرے تایا اسلم روڈا کا تھا، کوچ اور استاد  کی  رہنمائی کی  بدولت ایوارڈ ملا، ایشیا کا بیسٹ  کھلاڑی ہونے کا اعزاز اسلم روڈا کے نام ہی کرتا ہوں۔انھہوں نے کہا کہ ایشیا کا بہترین کھلاڑی بننے کا اعزاز کم نہیں ہے کیونکہ خطے میں  بھارت سمیت کوریا، جاپان اور دوسری ٹیموں کے بھی کئی مایہ ناز کھلاڑی ہیں۔ انھوں نے کہا ایشیا میں بہترین کھلاڑی بننے کی ہیٹ ٹرک کے بعد دنیا کا نمبر ایک پلیئر کا اعزاز پانا خواہش ہے۔
قومی ٹیم کیلیے سینٹر ہاف کی پوزیشن پر کھیلنے والے محمد توثیق نے  کہا کہ ایشین گیمز میں  اپنے ٹائٹل  کا دفاع کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، جہاں تک میری ذاتی کارکردگی کا تعلق ہے  تو کہہ سکتاہوں کہ موجود ہ دور کیرئیر کا بہترین ٹائم ہے۔ لندن اولمپک،  ایشین گیمز،  چیمپئنز ٹرافی،  اذلان شاہ سمیت75 انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کرنے والے محمد توثیق نے  شکوہ کیا کہ  کرکٹرزکے  تو خوب ناز نخرے اٹھائے جاتے ہیں جبکہ ہاکی کے کھلاڑیوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔
ان کی طرح ہمارا مقصد بھی ملک کیلیے اعزازت حاصل کرنا ہے، ماضی پر نظر دوڑائی جائے تو ہماری کامیابیاں بھی کرکٹرز سے زیادہ ہیں، ملکی میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ قومی کھیل کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلیے فیڈریشن اور کھلاڑیوں کا ساتھ  دے، ڈومیسٹک مقابلوں کو ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائے تو کئی نوجوان اس جانب راغب ہوں گے۔