Posted by Unknown | Saturday, September 20, 2014 |
Posted in
World
Kabul: Afghan presidential election controversy reached its climax and presidential candidate Abdullah Abdullah, withdrew from the race to be the new president recognized Ashraf Ghani.
کابل: افغان صدارتی الیکشن کا تنازعہ اپنے انجام کو پہنچ گیا اور صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے صدارت کی دوڑ سے دستبردار ہو کر اشرف غنی کو نیا صدر تسلیم کر لیا۔
عبد اللہ عبد اللہ کی دستبرداری کے بعد اشرف غنی کے باقاعدہ صدر بننے کا اعلان آج کیا جائے گا، اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان اتحادی حکومت کے قیام کا معاہدہ بھی آج ہوگا جس کے ساتھ ہی افغان الیکشن کے نتائج کا رسمی اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ بین الاقوامی برادری کی طرف سے کرائے گئے معاہدے کے تحت عبداللہ عبداللہ کو افغانستان کے چیف ایگزیکٹو افسر کی نامزدگی کا اختیار ہے جس پر وہ ممکنہ طور پر خود فائز ہوں گے اور اس عہدے کے اختیارات وزیراعظم کے برابر ہوں گے۔
واضح رہے کہ افغان صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی وجہ سے نئی حکومت کے قیام پر ڈیڈلاک پیدا ہوگیا تھا۔
Posted by Unknown | Thursday, September 11, 2014 |
Posted in
World
نئی دلی: جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے درمیانے فاصلے پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی 1 کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اگنی 1 کا تجربہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں قائم
خصوصی میزائل ٹیسٹ رینج میں کیا گیا۔ زمین سے زمین پر مار کرنے والا یہ
میزائل ایک ٹن تک روایتی اور ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے
اور یہ 700 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ اگنی 1 درمیانے فاصلے پر مار کرنے والا میزائل ہے اور اسے مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے۔
Posted by Unknown | Wednesday, September 10, 2014 |
Posted in
World
راولپنڈی: پاک فوج اور فضائیہ کے
سربراہان نے دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے لئے
مشترکہ حکمت عملی کی تیاری پر اتفاق کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈکواٹرز راول پنڈی میں پاک فضائیہ کے
سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے مابین
اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں سربراہان نے آپریشن ضرب عضب اور مستقبل کے
منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر عسکری قائدین نےآپریشن ضرب عضب کامیاب
بنانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی کی تیاری اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے
کار لانے پر بھی اتفاق کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت
گردوں کا ہر جگہ تعاقب کیا جائے گا اور انہیں دور دراز علاقوں میں واقع
ٹھکانوں سے بھی باہر نکالا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 3 ماہ سے پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں
دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔ گزشتہ 3 روز میں 81 دہشتگردوں
کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔
Posted by Unknown | Tuesday, September 9, 2014 |
Posted in
World
لندن: برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ
کیمرون نے اسکاٹ لینڈ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تاج برطانیہ سے علیحدگی
سے حوالے سے آئندہ ہفتے ہونے والے ریفرنڈم کو مسترد کردیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم لندن
میں ہونے والی ہفتہ وار پارلیمنٹری ڈیبیٹ منسوخ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ پہنچ
گئے جہاں انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ 18 ستمبر کو تاج
برطانیہ سے علیحدگی کے لئے ہونے والے ریفرنڈم کو مسترد کردیں ۔ انہوں نے
کہا کہ تاج برطانیہ سے علیحدگی کا فیصلہ اسکاٹ لینڈ کے عوام کو کرنا ہے
تاہم وہ چاہیں گے کہ اسکاٹ لینڈ کے عوام 300 سال سے قائم برطانوی رشتے میں
بندھے رہیں۔
وزیراعظم کیمرون اور اپوزیشن لیڈر ایڈ ملی بینڈ نے اسکاٹ
لینڈ کے عوام کے نام اپنا مشترکہ بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بہت
سے چیزیں برطانیہ کی تقسیم کا سبب بن سکتی ہیں لیکن تمام ریاستوں کا ایک
ساتھ رہنا برطانیہ کی مضبوطی کا باعث ہے اور یہی برطانیہ کے حق میں ہے۔
واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ کے عوام 18 ستمبر کو ریفرنڈم کے
ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے جبکہ عوامی رائے عامہ کے مطابق 51 فیصد
اسکاٹش علیحدہ ملک کے حق میں ہیں۔
Posted by Unknown | |
Posted in
World
واشنگٹن: امریکی صدر براک
اوباما کہا ہے کہ عراق اور شام میں حکومت کے خلاف بر سرِ پیکار تنظیم دولت
اسلامیہ عراق و شام (داعش) کو منظم حکمت عملی کے تحت کمزور کر کے شکست دیں
گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں براک اوباما کا
کہنا تھا کہ داعش کے خاتمے کے لئے اپنی حکمت عملی کا اعلان ایک دو روز میں
کروں گا، پہلے داعش کے زیر اثر علاقوں کا کنٹرول حاصل کیا جائے گا اور پھر
منظم حکمت عملی کے تحت انھیں کمزور کر کے شکست سے دوچار کریں گے۔ ان کا
کہنا تھا کہ میں امریکی عوام کو داعش کے خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار کر رہا
ہوں، ہم دولت اسلامیہ کے خلاف جارحانہ حملے کریں گے تاہم امریکی افواج
زمینی کارروائی میں حصہ نہیں لیں گی۔ داعش کے خلاف جنگ دہشت گردی کے خلاف
کارروائی کا حصہ ہوگی جو ہم گذشتہ 7 برسوں سے جاری رکھے ہوئے ہیں، اتحادیوں
کے ساتھ مل کر داعش کا خاتمہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب عرب لیگ نے بھی اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ داعش کے خلاف تمام
ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ عرب لیگ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی
جانب سے گذشتہ ماہ منظور کی گئی قراداد کی حمایت کرتے ہوئے رکن ممالک سے
داعش کے شدت پسندوں کو عراق یا شام میں جانے والے ہتھیاروں اور پیسے کی روک
تھام کے اقدامات کرنے کا کہا ہے۔
Posted by Unknown | Monday, September 8, 2014 |
Posted in
World
بغداد: عراق کے شہر دولحیہ میں
دولت اسلامی عراق و شام کے مخالین کے جرگے میں خودکش حملے کے نتیجے میں 18
افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

Posted by Unknown | Saturday, September 6, 2014 |
Posted in
World
کیف: روس نے خبردار کیا ہے کہ
اگر یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کی صورت حال کے سبب روس پر نئی معاشی
پابندیاں عائد کی گئ تو سخت ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔
روس کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر
یورپی یونین کی جانب سے ماسکو پر نئی معاشی پابندیاں عائد کی گئی تو پھر
ہماری جانب سے بھی سخت ردعمل کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ روس نے یورپی یونین کی
جانب سے یوکرین میں جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود نئی معاشی پابندیوں پر
غور کرنے کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ کیف
میں جاری جنگ کے ایک فریق کو براہ راست مدد فراہم کرنے کے مترادف ہے۔ روسی
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ اپنے ممبر ممالک اور
روس کی معیشت کو نقصان پہنچانے کے بجائے یورپی یونین کو مشرقی یوکرین کے
ڈونباس ریجن کی معیشت کو بہتر کرنے کے لئے بہتر اقدامات کرنے چاہیئیں۔
یوکرین میں حکومت کے خلاف بر سریپیکار روسی نواز علیحدگی پسندوں نے کیف
پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین کی
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ہمارے زیر تسلط علاقے میں میزائل فائر کئے گئے
ہیں۔ روسی نواز علیحدگی پسندوں کا کہنا ہے کہ یوکرین کی سیکیورٹی فورسز
دونیستک کے جنوبی علاقے زپورزہیا کی جانب پیش قدمی بھی کر رہے ہیں۔ دوسری
جانب یوکرین حکومت کا کہنا ہے کہ ماسکو اور کیف کے درمیان جنگ بندی کے
معاہدے کے بعد سے دونیستک میں کسی قسم کی لڑائی نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ماسکو اور کیف کے درمیان مشرقی یوکرین میں اپریل سے جاری
جنگ کے حوالے سے گزشتہ روز ہی سیز فائر کا ایک معاہدہ طے پایا تھا۔
Posted by Unknown | Friday, September 5, 2014 |
Posted in
World
ریاض: سعودی عرب میں انسداد
دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کرنیوالی خصوصی فوج داری عدالت نے22 سعودی
شہریوں، ایک امریکی اور ایک یمنی کو2سے27 سال قیدکی سزاؤں کا حکم دیدیا، ان
پردارالحکومت ریاض میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا الزام
عاید کیا گیا ہے۔
سعودی عرب میں انسداد دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کرنیوالی خصوصی فوج
داری عدالت نے22 سعودی شہریوں، ایک امریکی اور ایک یمنی کو2سے27 سال قیدکی
سزاؤں کا حکم دیدیا، ان پردارالحکومت ریاض میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی
منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔ ان پراہم
شخصیات پرحملوں، تیل پائپ لائنوں کو بم دھماکوں سے تباہ کرنے، اہم حکومتی
اور ریاستی تنصیبات پر حملے، ولی الامر کے خلاف بغاوت، سعودی عرب اوربحرین
میں دہشت گردی کے لیے خفیہ گروہ تشکیل دینے، غیرقانونی طورپر اسلحہ اوررقوم
جمع کرنے اورعام شہریوں کو حکومت کے خلاف اکسانے جیسے الزامات عاید کیے
گئے ہیں۔
Posted by Unknown | |
Posted in
World
بغداد / واشنگٹن: عراقی
دارالحکومت بغداد میں 2کار بم دھماکوں میں 17 افراد ہلاک اور 32 زخمی
ہوگئے۔ موصل میں داعش کے خود ساختہ خلیفہ ابو بکر البغدادی کا ایک خاص مشیر
ابوہجر السوری فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا۔
عراق میں داعش کے جنگجوئوں نے شمالی علاقے سے 50 افراد کو اغوا کرلیا۔ اس
سے قبل ان لوگوں نے داعش کے پرچم کو آگ لگا دی تھی۔ داعش کے ہاتھوں قتل
ہونے والے دوسرے امریکی صحافی سٹیون سوٹلوف کے لواحقین نے داعش کے سربراہ
کو قرآن میں امن کی تعلیمات کے حوالے سے مناظرے کا چیلنج کردیا۔ برطانیہ
کے نامور مسلم مذہبی رہنماؤں نے داعش کے خلاف فتویٰ جاری کیا ہے۔ عراق اور
شام میں خلافت کا اعلان کرنے والے اس ملیشیا گروپ کو برطانیہ کے اماموں نے
ملحد قرار دیا ہے۔
Posted by Unknown | |
Posted in
World
تہران: خطے میں داعش کے بڑھتے
ہوئے اثر و رسوخ کے نے روایتی دشمنوں ایران اور امریکا کو بھی ایک پلیٹ
فارم اکٹھا کردیا ہے جب کہ ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے
داعش کے خلاف امریکی فوج کی کارروائیوں میں بھر پور تعاون کا اعلان کردیا
ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ تعاون کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی
فوج کے سربراہ کو ہدایت جاری کی کہ وہ داعش کے خلا ف کارروائیوں میں
امریکی، عراقی اور کرد فوجوں کے ساتھ تعاون کریں جب کہ چند ماہ قبل انہوں
نے عراق میں امریکا سمیت بیرونی قوتوں کی مداخلت کی مخالفت کی تھی۔
مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے قدس فورس کے چیف جنرل
قاسم سلیمانی کو ہدایت کی ہے کہ وہ عراق میں داعش کے خلاف لڑنے والی کرد
اور عراقی فوج کے ساتھ ساتھ امریکی فوج کے ساتھ بھی تعاون کریں جب کہ جنرل
قاسم گذشتہ کئی ماہ سے بغداد میں شیعہ فورسز کو مضبوط کرنے میں تیزی سے
کام کر رہے ہیں،دوسری جانب ویلز میں جاری نیٹو کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا
ہے کہ داعش سے نمٹنے کے لئے اتحادی فوج کی تشکیل پرغور کیا جا رہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ عراق میں داعش
کے خلاف کارروائیاں کی جائیں تاکہ خطے میں جاری اس کی پیش قدمی کوروکا
جاسکے اور اس کے لیے عراقی فوج سمیت دیگر قوتوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
Posted by Unknown | |
Posted in
World
لندن: برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ
کیمرون کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں حکومت کے خلاف بر سر پیکار تنظیم
دولت اسلامی عراق و شام ( داعش) کو تاوان کی ادائیگی شکست کو تسلیم کرنے کے
مترادف ہو گا۔
ڈیوڈ کیمرون نیٹو رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ داعش کے خلاف
اعلامیے پر آپ کے دستخط مسئلہ حل نہیں ہو گا بلکہ اغوا کاروں کو رقم کی
ادائیگی کی اجازت نہ دی جائے کیونکہ اگر یہ رقم داعش کے ہاتھ لگ گئی تو اس
سے وہ اسلحہ خریدیں گے اور اس اسلحے سے مزید لوگوں کو اغوا کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس جی ایٹ کی طرف سے دستخط کی گئی دستاویز کی
خلاف ورزی کے واقعات سامنے آنا مکمل طور پر شکست تسلیم کرنے کے مترادف ہے
تاہم انھوں نے جی ایٹ دستاویز کی خلاف ورزی کرنے والے مما لک کے نام ظاہر
نہیں کئے۔
دوسری جانب برطانوی اخبار گارجین کے مطابق فرانس، سپین اور اٹلی نے
حالیہ دنوں میں جی ایٹ ممالک کی دستاویز کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایک محتاط
اندازے کے مطابق داعش نے اب تک ڈیرھ ارب ڈالر اغوا کاری سے کما چکی ہے جب
کہ اس کا یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ داعش نے ایک سال قبل شام سے اغوا کی گئی امریکی خاتون کی
رہائی کے بدلے 66 لاکھ امریکی ڈالر اور عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا
ہے جب کہ داعش 2 امریکی صحافیوں کو قتل کر کے ان کی ویڈیو بھی جاری کر چکی
ہے۔