Headlines

Volunteers Rescue A Camel That Fell In An Open Drain 2

Posted by Unknown | Thursday, September 25, 2014 | Posted in

A camel fell in drain on Multan road while his owner was taking him home for qurbani. the owner called resuce 112 for help but no one came to help. after the news was published on media police came in action and took the help of crane to rescue the camel.

Imran Khan calls for the commission's report were true, Shah Mahmood Qureshi

Posted by Unknown | Tuesday, September 23, 2014 | Posted in

Islamabad: PTI Vice Chairman Shah Mehmood Qureshi said the election commission's report showed that while the demands of Imran Khan have been proved correct.

اسلام آباد: تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ نے سب کچھ عیاں کردیا ہے جبکہ اس سے عمران خان کے مطالبات بھی درست ثابت ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ انتہائی سنجیدہ ہے جس نے سب کچھ عیاں کردیا ہے لیکن بتایا جائے کہ اس رپورٹ کو 9 ماہ تک کیوں خفیہ رکھا گیا اور اس میں ایسی کیا چیز تھی جس پر اسے عوام اور میڈیا کے سامنے نہیں لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بہت بڑے طبقے کو الیکشن کی شفافیت پر تحفظات ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے،رپورٹ میں نگراں سیٹ اپ کی انتظامی غلطیوں کی بھی نشاندہی ہورہی ہے، عام انتخابات میں شفاف الیکشن کا ڈھنڈورا پیٹا گیا لیکن الیکشن کمیشن کا جانچ پڑتال کرنے وال سیل غیر فعال تھا اس طرح الیکشن میں جانچ پڑتال کا مذاق بنایا گیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن سے پہلے بے پناہ بیلٹ پیپر اردو بازار سے چھپوائے گئے جس پر شدید تشویش تھی اور یہ دھاندلی کا ایک حصہ تھا،رپورٹ میں بیلٹ پیپر کی ایک لمبی کہانی ہے،پولنگ کے اختتام سے پہلے ایک گھنٹے کے وقت بڑھایا گیا جس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں تھا لیکن اس پر عملدرآمد سب جگہ نہیں ہوا، پولنگ ختم ہونے کے 15 منٹ بعد ہی ٹی وی پر الیکشن کا نتیجہ نشر کرکے تماشہ لگایا گیا اور نتائج میں ہاتھ کی صفائی دکھائی گئی جس کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کم از کم کاغذات میں ایک خودمختار ادارہ ہے، شفاف الیکشن کرانا اس کی آئینی ذمہ داری تھی جس میں وہ ناکام رہا ہے، الیکشن میں مقناطیسی سیاہی ایک اہم مسئلہ تھا جس پر قوم کا بے انتہا پیسہ خرچ کیا گیا لیکن وہ بھی ناقص نکلی، دو نمبر سیاہی استعمال کرنے سے سارے مقصد پر پانی پھیر دیا گیا جس پر عوام جاننے چاہتے ہیں کہ اس کی حقیقت کیا تھی اور جن اداروں نے یہ سیاہی فراہم کی ان کے خلاف کیا کارروائی ہوئی۔
تحریک انصاف کے وائس چیرمین نے کہا کہ یہ الیکشن ریٹرننگ افسران کا الیکشن تھا کیونکہ پولنگ کے آخری وقت تک عملہ اور پولنگ اسٹیشن تبدیل ہوتے رہے لیکن کسی سے کچھ نہیں پوچھا گیا اور ناتجربہ کار لوگوں کو تعینات کیا گیا جس کی مصلحت کیا تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اسمبلی میں یورپی یونین سمیت دیگر اداروں کی رپورٹیں لہرا کر کہا کہ الیکشن شفاف تھے لیکن اب وہ بتائیں ہم الیکشن کمیشن کی اس رپورٹ کو کہاں جا کر لہرائیں جو ان کے موقف کی نفی کررہی ہے جبکہ اس رپورٹ نے عمران خان کے مطالبات کو سچ ثابت کردیا ہے۔
حکومت سے مذاکرات پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کی 15 نشستیں ہوئیں جس پر کسی نہ کسی نتیجے پر پہنچ چکے تھے، جوڈیشل کمیشن پر اتفاق ہوچکا تھا لیکن اس کے بعد حکومت آج بھی ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے کیونکہ آخری نشست میں اسحا ق ڈار نے وزیراعظم سے مشورے کے بعد آنے کا کہا تھا اور وہ آج تک نہیں آئے۔




     style="display:inline-block;width:300px;height:600px"
     data-ad-client="ca-pub-8094177635901371"
     data-ad-slot="2101046647">

Sugrsy safe foods and control

Posted by Unknown | | Posted in

Sugar (diabetes), which is also known as the silent killer, the increasing number of cases worldwide has devastated the alarm with the treatment of this deadly disease as a result of dieting can be easily overcome.

شوگر (ذیابیطس) جسے خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے کے مریضوں کی دنیا بھر میں بڑھتی تعداد نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے تاہم علاج کے ساتھ ساتھ پرہیز کے نتیجے میں اس خطرناک مرض پر باآسانی قابو پایا جاسکتا ہے۔
جہاں سستی اور کاہلی، ورش کی کمی، میٹھے کا زیادہ استعمال اور مرغن غذائیں ذیابیطس کا باعث بنتی ہیں وہیں سبزیوں، پھلوں اور دیگر غذاؤں کا استعمال شوگر کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید ہے جو نہ صرف اس مرض کو مزید بڑھنے سے روکتا ہے بلکہ ان غذاؤں کے باقاعدگی سے استعمال کے ذریعے اس خاموش قاتل پر با آسانی قابو بھی پایا جاسکتا ہے۔
اسٹرابری : ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹرابری کو روزانہ کی بنیاد پر کھانے سے بھی شوگر پر قابو پایا جاسکتا ہے، اسٹابری کا استعمال جسم میں پروٹین کو متحرک کرتا ہے جو جسم کی اضافی چربی اور خون کی چکنائی کو کم کرتا ہے۔
سیب : طبی ماہرین کے مطابق سیب کا استعمال ذیابطیس کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید ہے کیوں کہ یہ پھل خون میں شوگر کی مقدار کو لیول پر رکھتا ہے۔
پالک : غذایت سے بھرپور یہ سبزی بھی شوگر کے مریضوں کے لئے نہایت مفید ہےجب کہ طبی ماہرین کے مطابق پالک کا روزانہ استعمال ذیابطیس کے خطرے کو 14 فیصد کم کرتا ہے۔
دہی اور پنیر : طبی ماہرین کا یقین ہے کہ دہی اور پنیر میں صحت مند بیکٹیریا ذیابطیس کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں اور ان کے استعمال سے بھی شوگر کے مرض میں کمی واقع ہوتی ہے۔
ہلدی : ماہرین کے مطابق ہلدی میں موجود زرد رنگ کے مرکب کی کثیر مقدار بھی شوگر کے مریضوں کے لئے نہایت مفید ہے۔
دار چینی : کھانوں میں گرم مصالحے کے طور پر استمعال کی جانے والی دار چینی میں جہاں دیگر بے شمار فوائد ہیں وہیں یہ شوگر کی کمی کے لئے بھی مفید ہے، دار چینی خون میں گلوکوز کی مقدار کو نارمل رکھتی ہے جب کہ کولیسٹرول اور انسولین کی حساسیت کو بھی بہتر کرتی ہے۔

Terrorists will fight till the end came, PM

Posted by Unknown | | Posted in

Islamabad: Prime Minister Nawaz Sharif has said that terrorists will fight till the end came and the fight against terrorism will come to a logical conclusion.

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیر اعظم نے پشاور میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئےواقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں سے قوم کا عزم کمزور نہیں کیا جاسکتا، پوری قوم دہشت گردی کےخلاف سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، قوم دہشت گردوں کےعزائم ناکام بنا دے گی۔ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
واضح رہے کہ آج صبح دہشتگردوں نے پشاور میں ایف سی کے اعلیٰ اہلکار بریگیڈیئر خالد جاوید کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

Eid in the country is likely to aktubrkuhuny 6 Chief Meteorologist

Posted by Unknown | | Posted in

Karachi: To see the new moon of Zil-Hajj moon sighting committee meeting will be held on September 25 Chief Meteorologist says that the chances are extremely low that day, the moon looks.

کراچی: ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 25 ستمبر کو ہوگا جب کہ چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ اس دن چاند نظرآنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کےلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت 25 ستمبر ہوگا جس میں چیف میٹرولوجسٹ کے علاوہ ماہر فلکیات اور علمائے کرام بھی شرکت کریں گے جبکہ چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم کا کہنا ہےکہ 25 ستمبر کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں اس لیے یکم ذی الحج 27 ستمبر کو ہوسکتی ہے اورعید الاضحیٰ 6 اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر عیدالاضحیٰ کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں جس کے تحت مختلف شہروں میں مویشی منڈیاں لگائی گئی ہیں اور عوام کی بڑی تعداد عیدالاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں  کے لیے ان منڈیوں کا رخ کررہی ہے۔

PTI NA-149 Multan election boycott

Posted by Unknown | Monday, September 22, 2014 | Posted in

Islamabad: Pakistan Tehreek-e-Insaf vice chairman Shah Mehmood Qureshi has said that his party, the National Assembly seat NA-149 Multan has decided not to participate in elections.

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت نے  قومی اسمبلی کی نشست این اے 149 ملتان کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے این اے 149 ملتان کے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے اور  آئندہ کا لائحہ عمل پارٹی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کراچی کی عوام نے 2013 کے انتخابات کو مسترد کیا اور اب ہم لاہور اور ملتان کی عوام سے پوچھیں گے  کیا وہ اس الیکشن کمیشن کو تسلیم کرتے ہیں اور موجودہ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور پھر اس کے بعد پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہو گا اس سے سب کو آگاہ کر دیا جائے گا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کا کوئی بھی صدر نہیں ہے، جاوید ہاشمی اپنے انٹر ویوز میں کہ چکے ہیں کہ میں نے پارٹی چھوڑ دی تو  پھر پارٹی چھوڑنے کے بعد کوئی بھلا کیسے کسی جماعت کا صدر رہ سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں، فی الحال ان کی باتوں کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا۔ اگر  وہ پارٹی کے صدر ہوتے تو ضمنی انتخابات میں پارٹی انھیں ٹکٹ جاری کرتی۔
تحریک انصاف کے وائس چیرمین کا کہنا تھا کہ اگر جاوید ہاشمی خود کو پارٹی کا صدر سمجھتے ہیں تو  وہ آئیں اور اسلام آباد میں کنٹینر  پرکھڑے ہو کر  پارٹی ورکر  سے پوچھیں کہ آیا  وہ بھی انھیں صدر تسلیم کرتے ہیں یا نہیں، 25 دسمبر  2013 کو جس کراچی کی عوام نے انھیں باغی کا خطاب دیا 21 ستمبر 2014 کو اسی عوام نے انھیں داغی کا خطاب دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن کا جاوید ہاشمی سے کوئی مک مکا نہیں ہوا ہے تو پھر ن لیگ کو ان کے مقابلے میں اپنا امیدوار کھڑا کرنا چاہیئے اور اگر بیلٹ پیپر پر ن لیگ کا نشان نظر نہیں آتا تو سمجھ لیں کہ جاوید ہاشمی اور ن لیگ کے درمیان مک مکا ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ جاوید ہاشمی تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے اختلافات کے بعد اسلام آباد میں جاری آزادی مارچ چھوڑ کر چلے گئے  تھے اور پھر  2 ستمبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہو گئے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے 16 اکتوبر کو ان کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

Fire on the police station in Hangu and mobile 4, including 3 deaths

Posted by Unknown | | Posted in

Hangu: qazi near the pump station and the mobile police shooting killed 4, including 3.

ہنگو: قاضی پمپ کے قریب نامعلوم افراد کی پولیس چوکی اور وہاں موجود موبائل پر فائرنگ سے 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد  جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنگو کے علاقے قاضی پمپ میں واقع پولیس چوکی سے اہلکاروں کی موبائل معمول کے گشت پر روانہ ہورہی تھی کہ ایک دوسری گاڑی میں سوار افراد نے چوکی اور موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 3 پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر شامل ہے۔ لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاہم اب تک کسی بھی قسم کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ہنگو میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا شیر عالم فاروقی کو جاں بحق کردیا گیا تھا۔

Haripur Clash Between Vehicle and Dumper Kills 9

Posted by Unknown | | Posted in

Haripur: GT road car and collided with a dumper while a man was injured in the 9 kills.

ہری پور: جی ٹی روڈ پر گاڑی اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مانسہرہ سے پشاور جانے والی گاڑی ہری پور کے علاقے سرائے گدائی کے قریب جی ٹی روڈ پر مخالف سمت سے آنے والے ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ان میں سے 2 راستے میں ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر 2 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے۔ واقعے میں بچ جانے والے واحد زخمی کی حالت بھی انتہائی تشویشناک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہے جبکہ ڈمپر کو تحویل میں لے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Fine the Fantastic Achievements, the Airline's Flight CDetained on Charges of Trafficking

Posted by Unknown | Sunday, September 21, 2014 | Posted in

Lahore: Allama Iqbal Airport customs officials, the national airline flying from London precious foreign exchange to the recovery of the mobile phone and the staff have been detained and interrogated.

لاہور: علامہ اقبال ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے لندن سے آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز سے بیش قیمت موبائل فون اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے پر عملے کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لندن سے آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 758 کے ایک مسافر کے سامان سے بیش قیمت موبائل فون برآمد ہوئے جنہیں ڈیوٹی ادا کئے بغیر اسمگل کیا جارہا تھا ، دوران حراست اس مسافر نے ان موبائل فون کو پرواز ہی میں موجود ایک ایئرہوسٹس کی ملکیت قرار دیا جس پر کسٹم حکام نے عملے کے  سامان کی تلاشی لی تو ان کے سامان سے دیگر چیزیں بھی برآمد ہوئیں، اس کے علاوہ طیارے کے پائلٹ عامر ہاشمی سے 5ہزار برطانوی پاؤنڈ برآمد ہوئے۔
رقم کی برآمدگی پر عامر ہاشمی کا کہنا تھا کہ یہ رقم ان کی ذاتی ہے جس پر کسٹم حکام کا موقف تھا کہ ملک کے قوانین کے تحت کوئی بھی شہری اتنی بڑی رقم مقررہ قانونی کارروائی کے بغیر نہیں لاسکتا ۔ کسٹم حکام نے عامر ہاشمی سمیت پرواز کے دیگر عملے کو بھی حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

Prime Minister Nawaz Sharif and his family were not lost a case against NAB

Posted by Unknown | | Posted in

Islamabad: NAB said Prime Minister Nawaz Sharif and his family was not the end of a case, and the gossip was spread baseless.

اسلام آباد: نیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اوران کے اہل خانہ کے خلاف کوئی مقدمہ ختم نہیں کیا گیا اور اس حوالے سے پھیلائی گئی باتیں بے بنیاد ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے جو کسی بھی قسم کے دباؤ  کے بغیر شفاف طریقے سے مقدمات کی تحقیقات کرتا ہے،وزیراعظم نواز اوران کے اہل خانہ کے خلاف کوئی مقدمہ بند نہیں کیا گیا جب کہ  اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں جن میں کوئی حقیقت نہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا تھا کہ نوازشریف نے برسراقتدار آنے کے بعد نیب میں اپنے خلاف کرپشن کے 143 کیسز ختم کرادیئے ہیں۔

If You Have to Save the Country will Create New Provinces on Administrative Grounds, Happy Shujaat

Posted by Unknown | Saturday, September 20, 2014 | Posted in ,

Karachi: MQM leader Shujaat say happy new provinces is a separate but together, if the country is to be saved to the creation of new provinces on administrative basis to bring.

کراچی: ایم کیو ایم کی رہنما خوش بخت شجاعت کا کہنا ہے کہ نئے صوبے بنانے سے کوئی الگ نہیں بلکہ یکجا ہوتا ہے اگر ملک بچانا ہے تو انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام عمل میں لانا ہوگا۔
کراچی کے علاقے کلفٹن میں تین تلوار کے مقام پر تحریک انصاف کے خلاف اور سندھ سمیت ملک بھر میں نئے صوبوں کے قیام کے حق میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رہنما خوش بخت شجاعت کا کہنا تھا کہ یہ کوئی ریلی، دھرنا یا جلسہ نہیں ہے بلکہ یہ متعصبانہ اور منافقانہ رویے کے خلاف احتجاج ہے اور عوام کا باہر نکلنا ایسا رویہ رکھنے والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بنانے کی بات تو پوری دنیا میں ہوتی ہے اور ہم پاکستان میں نئے انتظامی یونٹس بنانےکی بات کررہے ہیں، صوبے بنانے کا مطلب الگ ہونا نہیں بلکہ یکجا ہونا ہے اور ہم نئے صوبوں کا مطالبہ صرف سندھ نہیں بلکہ پورے پاکستان میں کرتے ہیں۔
خوش بخت شجاعت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وسائل اور مسائل میں توازن نہیں ہے، کراچی کماؤ پوت ہے اور پورے پاکستان کو کھلاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے آباؤ اجداد نے خون کا دریا پار کیا تو یہ ملک حاصل کیا لیکن انہیں یہاں صوبائیت، جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام ملا اگر پاکستان کو متحد، مضبوط اور مستحکم رکھنا ہے تو نئے انتظامی یونٹس بنانا پڑیں گے، ملک میں نئےانتظامی یونٹس قائم کئے گئے تو عوام کو ان کےگھروں پر سہولتیں ملیں گی۔
کیا ملک میں انتظامی لحاظ سے مزید نئے صوبے بننے چاہیئں؟
      

No Long March Or Short March Can Deviate Us From Our Mission: PM Nawaz

Posted by Unknown | Friday, September 19, 2014 | Posted in

Prime Minister Nawaz Sharif on Friday stated that it is hard to understand the real agenda of protestors led-by Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) chief Imran Khan and Pakistan Awami Tehreek (PAT) chairman Dr Tahirul Qadri. While addressing joint session of the parliament, Nawaz Sharif said the government has tried its best to resolve the issue through dialogue. On one side they were holding talks with the government, while on the other hand they were displaying funeral shrouds, chanting anti-government slogans and threatening to attack government institutions, the Prime Minister said. Giving details regarding election results, the Prime Minister said 27 candidates of Pakistan Tehreek-e-Insaf won the election while 77 met humiliating defeat. Referring to his meeting with Imran Khan at his Bani Galla residence after victory in general elections 2013, Nawaz Sharif stated that Imran Khan did not raise any question regarding electoral rigging at that time. “I wonder as to how all of sudden a big stir was made on the presumed rigging in last elections,” he said. PM Nawaz claimed that last 2013 polls were most transparent and fair in the history of Pakistan. He said that massive losses caused due to flood could not draw the attention of people staging sit-ins. Protesting parties are inciting people to commit violence and create unrest in the country. The Prime Minister said "no long march or short march could deviate us from our mission." He lauded all the political parties for their support to democracy and democratic institutions. “We would continue to strengthen the constitutional rule and would not let tradition of might is right to be put in practice,” he said. Prime Minister Nawaz Sharif thanked the nation, parliament and intellectual elite of Pakistan for foiling the bid against democracy. Earlier today, the joint session of the parliament has unanimously passed the resolution for supremacy of the constitution and sovereignty of the parliament. The resolution moved by Finance Minister Ishaq Dar strongly condemns the ongoing sit-ins of Pakistan Tehreek-e-Insaaf (PTI) and Pakistan Awami Tehreek (PAT) in Islamabad.

See Video:



Jirga Proposes Solution For Current Political Crisis

Posted by Unknown | | Posted in

The politcal committee of opposition parties has given numerous suggestions to PTI, PAT and the government for ending the current politcal crisis, and ending the sit-in at Islamabad. The jirga ended with a written solution in the shape of a letter, which was also made public public via media outlets.


See Video:



 



Parliament Members Fiery Speeches on the Situation in the Country

Posted by Unknown | Thursday, September 18, 2014 | Posted in ,

Islamabad: Parliament from various political parties on the current situation in the country was a fiery speeches.

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے موجودہ ملکی صورت حال پر دھواں دھار تقاریر کی گئیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں جاری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران سینیٹر صالح شاہ نے کہاکہ جمہوریت ملک کے لئے حفاظتی دیوار ہے اور دونوں ایوانوں نے ثابت کیاکہ وہ جمہوریت کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات پارلیمنٹ نے سنجیدہ اور مفید تجاویز دیں۔ حکومت نے ملک میں موجودہ صورتحال میں جس صبر وتحمل کا مظاہر ہ کیااس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ڈی چوک میں دھرنے سیاسی اور جمہوری نہیں۔ عمران خان اور طاہر القادری قوم میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔ عمران خان وزیراعلی خیبرپختون خوا کو کنٹینر سے آزاد کریں اور انہیں خیبرپختونخوا کی خدمت کرنے دیں۔
پیپلز پارٹی کے ایاز سومرو نے کہا کہ جس انسان میں ظرف نہ ہو اسے سیاست نہیں کرنی چاہئے، انتخابات میں ریٹرننگ افسران کے ذریعے دھاندلی ہوئی لیکن ہم نے قائدین کے حکم پر کڑوا گھونٹ پیا۔ سندھ کی دھرتی قدیم روایات کی حامل ہے اور ہم اپنی روایات پر سختی سے عمل کرتے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ باہر سے آئے لوگوں کو اپنایا لیکن وہ احسان فراموش نکلے۔ سندھ سے ہارے ہوئے لوگ سندھ میں سیاست نہ کریں، سندھ کے لوگ صرف اور صرف ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مرید ہیں کسی اور کے نہیں۔ سندھ  کے نوجوان کسی 62 سالہ بوڑھے کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان قائد کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے جن پر احسان کئے آج وہی ان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی اس ملک میں جمہوریت اور نظام کی خاطر ان کے ساتھ ہے۔ ہمیں 14 ماہ میں لاڑکانہ اور لاہور کا فرق نظر آگیا ہے، اگر سندھ اور بلوچستان کے لوگ ایک ماہ دھرنا دیتے تو ہمیں غدار کا لقب دیا جاتا لیکن ہم پارلیمنٹ کی خاطر حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سندھ صوفیوں اور درویشوں کی دھرتی ہے لیکن اس دھرتی کی تقسیم سوچنےوالا کوئی اب تک پیدا نہیں ہوا۔
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ عمران خان نےثابت کیا کہ آکسفورڈ میں پڑھنے والا تہذیب یافتہ نہیں ہوتا، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ ہوتا ہے لیکن دھرنا دینے والے کہتے ہیں کہ ایک گملا نہیں ٹوٹا، دھرنے والے کبھی کفن دکھاتے ہیں اور کبھی قبریں، انہیں 1992 کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر رحم آتا ہے  جنہوں نے انہیں برداشت کیا۔ وہ ابھی اقتدار میں نہیں آئے اور  ٹانگیں توڑنے اورجیل میں ڈالنے کی باتیں کرنے لگے ہیں۔ انہیں اس کا کوئی خیال نہیں کہ وہ ملک کا کتنا بڑا نقصان کر بیٹھے ہیں۔

See Video:


اسلام آباد میں عوامی تحریک کے کارکنوں کے قتل کا مقدمہ وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف درج کرنے کا حکم

Posted by Unknown | Monday, September 15, 2014 | Posted in

اسلام آباد: عدالت نے ریڈ زون میں پولیس کی شیلنگ سے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی ہلاکت کا مقدمہ وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور دیگر وفاقی وزرا کے خلاف درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
http://express.pk/wp-content/uploads/2014/09/288272-NAWAZSHEHBAZcopy-1410782965-497-640x480.JPG 
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ ایند سیشن عدالت کے جج راجا جواد عباس نے پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے ریڈ زون میں پولیس کی شیلنگ سے ہلاک ہونے والے کارکنوں کے قتل کے مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران عوامی تحریک کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ 31 اگست اور یکم ستمبر کو پولیس نے حکام بالا کی ہدایت پر پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے اس لئے وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب  شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر حکام کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرانے کی اجازت دی جائے۔
سماعت کے دوران پولیس نے اپنی رپورٹ میں موقف اختیار کیا کہ ریڈ زون میں ہونے والی شیلنگ میں وزیر اعظم سمیت تمام وزرا کا کوئی تعلق نہیں، 31 اگست اور یکم ستمبر کو پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے تشدد سے کئی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے جن میں ایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ جونیجو بھی شامل ہیں۔ عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد پولیس کو پاکستان عوامی تحریک کی درخواست کے مطابق مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ طاہر القادری اور عمران خان نے 31 اگست کی رات کو اپنے کارکنوں کو وزیر اعظم ہاؤس کی جانب مارچ کی ہدایت کی تھی جس کے بعد پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ اس سے قبل وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت 20 سے زائد اعلیٰ حکام کے خلاف سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر بھی درج ہوچکی ہے۔
 

سیلاب سے جھنگ اور ملتان کی مزید سیکڑوں آبادیاں متاثر، مظفرگڑھ میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ

Posted by Unknown | Thursday, September 11, 2014 | Posted in

ملتان: دریائے چناب کے سیلابی ریلے سے جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری کے 80 فیصد دیہات اور ملتان کی 150 آبادیاں زیر آب آگئی ہیں جبکہ مظفر گڑھ میں بھی دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2014/09/287185-FLOOD-1410414127-655-640x480.jpg 

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں پانی کے بہاؤ میں بتدریج کمی ہورہی ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 77 ہزار 103 جبکہ اخراج 62 ہزار744 ہے جبکہ ڈیم میں پانی اس کی انتہائی سطح ایک ہزار 242 فٹ پر موجود ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ 3 ہزار جبکہ اخراج 1 لاکھ 59 ہزار کیوسک ہے اس کے ساتھ ہی اس اہم ترین ڈیم میں قابل استعمال پانی کی سطح ایک ہزار 542 فٹ ہے۔ دریائے سندھ میں کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ ایک ہزار کیوسک جبکہ تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 79 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔ دریائے جہلم میں ہیڈ رسول کے مقام پر پانی کی آمد  74 ہزار 515 کیوسک، دریائے ستلج میں میلسی کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 15 ہزار 531 کیوسک ہے۔ راوی میں بلوکی میں پانی کی آمد 63 ہزار اور اخراج 48 ہزار کیوسک ہے، سدھنائی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کی آمد 41 ہزار کیوسک سے زائد اور اخراج 28 ہزار 200 کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 88 ہزار 776 کیوسک ، ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 85 ہزار 405 کیوسک ہے، تریموں کے مقام پر بدستور اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 90 ہزار کیوسک ہے اور کل تک اس کا بہاؤ بڑھ کر 8 لاکھ کیوسک تک ہوجائے گا۔
گزشتہ روز ہیڈ تریموں کے قریب اٹھارہ ہزاری بند میں شگاف ڈالنے کے بعد سیلابی پانی تحصیل میں داخل ہوگیا ہے، جہاں 80 فیصد دیہات زیر آب آگئے ہیں اور سیکڑوں لوگ سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز بھکر روڈ پر واقع حفاظتی بند میں شگاف پڑنے سے آنے والا سیلابی پانی مدوکی روڈ کے بعد ٹوبہ روڈ پہنچ گیا ہے جہاں کئی مقامات پر 2 سے 3 فٹ پانی موجود ہے۔
سیلاب کے باعث ملتان کے قریب حفاظتی بندوں پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب کی وجہ سے ضلع بھر میں 150 سے زائد آبادیاں متاثر ہوئی ہیں جن میں گرے والا، محمد پور گھوٹہ، بیلی، شجاع آباد اور جلال پور بھی شامل ہیں۔ اب تک ضلع بھر میں ایک لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ اور ممکنہ خطرے والے علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے جن کے لئے اکبر فلڈ بند کے کنارے 16 خیمہ بستیاں قائم کردی گئی ہیں۔ پاک فوج کے دستے اور دیگر ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ شہر کو بچانے کے لئے رنگ پور، کھیڑا بند، دوآبہ بند اور ہیڈ محمد والا پل پر بارودی مواد کو تباہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس کے لئے ان بندوں اور پلوں پر بارودی مواد نصب کردیا گیا ہے۔
دریائے چناب کا سیلابی ریلا اب تک مظفر گڑھ میں داخل نہیں ہوا تاہم دریائے چناب میں شدید طغیانی پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے دریا کا پانی کئی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے، مظفرگڑھ اور ملتان کے درمیان واقع قدرتی تفریح گاہ چناب پارک کو لوگوں کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلا آج رات کسی وقت مظفر گڑھ میں داخل ہوگا تاہم اس سے قبل ہی نشیبی علاقوں کی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب سےمتاثرہ علاقوں جھنگ، اٹھارہ ہزاری، احمد پور سیال ،پیرکوٹ اور چنیوٹ میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جن میں 7ہیلی کاپٹرز اور 100کشتیاں حصہ لے رہے ہیں۔ امدادی کارروائی کے دوران  4 ہزار سے  زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔ اس کے علاوہ متاثرین سیلاب میں 35 ٹن راشن تقسیم کیا جاچکا ہے تقسیم کئے گئے اشیائے خور و نوش میں پانی،خشک دودھ،کھجوریں اوربسکٹ شامل ہیں۔

 

دریائے چناب میں ہیڈ تریموں پر سیلابی پانی کا بہاؤ بڑھ گیا، اٹھارہ ہزاری بند توڑ دیا گیا

Posted by Unknown | Wednesday, September 10, 2014 | Posted in

جھنگ: دریائے چناب میں ہیڈ تریموں پر سیلاب کے پیش نظر اٹھارہ ہزاری بند توڑ دیا گیا ہے جبکہ مظفر گڑھ  میں دوآبہ بند کو توڑنے کے لئے بھی بارودی مواد لگا دیا گیا ہے

http://express.pk/wp-content/uploads/2014/09/286943-JhangBand-1410333467-520-640x480.jpg 

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 85 ہزار 845 جبکہ اخراج 63 ہزار 280 کیوسک ہے جبکہ ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 73 لاکھ 63 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ 10 ہزار 400 اور اخراج 66 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ ڈیم میں قابل استعمال پانی کی سطح ایک ہزار541 ایکڑ فٹ ہے۔ دریائے راوی میں شاہدرہ اورسدھنائی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سدھنائی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہوگا۔ دریائے چناب پر خانکی اور قادر آباد ہیڈ ورکس پر پانی کی سطح کم ہوگئی ہے جبکہ تریموں میں پانی کا بہاؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔
دریائے چناب میں تریموں ہیڈ ورکس سے گزرنے والا سیلابی ریلا موضع جبوآنہ میں داخل ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ جھنگ بھکر روڈ پر واقع  حفاظتی بند میں پڑنے والا شگاف بھی اب تک پر نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے دریائے چناب کا سیلابی ریلا موضع وجھلانا میں داخل ہوگیا ہے۔ سیلابی ریلے کی وجہ سے جھنگ کا ملتان اور لیہ سے زمینی رابطہ کٹ چکا ہے اور اب پانی مدوکی روڈ کی جانب بڑھنے لگا ہے۔ جھنگ شہر کو بچانے کے لئے اٹھارہ ہزاری بند کو توڑ دیا گیا ہے۔  جس کے بعد پانی کارخ تحصیل اٹھارہ ہزاری اور تحصیل احمد پورسیال کی طرف ہوگیا ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق جھنگ میں سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لئے 91 کشتیاں اور 5 ہیلی کاپٹرز کام کررہے ہیں جن کے ذریعے اب تک 30 ہزار افرود کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ سیلاب متاثرین کے لئے 10 ہزار خیمے اور اشیائے خور و نوش 11ہزار 500 تھیلے فراہم کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پاک فوج کے 5 ہیلی کاپٹر اور 14کشتیاں بھی امدادی کارروائیوں میں شریک ہیں۔
بہاولنگر میں سیلابی پانی راجے والا بستی اور نئی آبادی میں داخل ہوگیا ہے اور نقصان کو کم سے کم کرنے کے لئے ہارون آباد فورٹ عباس روڈ کو توڑ دیا گیا ہے۔ ملتان کے چوک گیرے والا کے قریب 10 آبادیوں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا ہے جس کے بعد کینٹ کے رہائشیوں نے اپنا سامان گھروں کے اوپر رکھ دیا ہے جبکہ علاقے کے تمام اسکولوں کو آئندہ 2 روز کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ مظفرگڑھ میں بھی رنگ پور کے مقام پر دریائے چناب کے کنارے آباد بستیوں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا ہے،دوآبہ بند پربارود نصب کردیا گیا ہے۔ پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے پر بند کو توڑا جاسکتا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر بڑی تعداد  میں لوگ ضلعی انتظامیہ اور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی جانب سے قائم ریلیف کیمپوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔

 

عمران خان ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں، احسن اقبال

Posted by Unknown | Tuesday, September 9, 2014 | Posted in ,

لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کے ساتھ مسلسل غلط بیانی کر کے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2014/09/286725-ahsaniqbalphototariqhassanexpress-1410276984-403-640x480.jpg 

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کے مطابق صرف تحریک انصاف والے فرشتے اور باقی سب چور ہیں، مسلسل غلط بیانی سے کام لے کر وہ نوجوان نسل میں منفی سوچ پیدا کر رہے ہیں،سیاست کے امور برداشت سے چلتے ہیں اس لئے انہیں چاہیئے کہ الزام تراشی کے بجائے ملکی سیاسی اور سماجی حقیقتوں کو تسلیم کریں۔ انہوں نے کہا کہ چیرمین تحریک انصاف نے اپنی انا کے لئے دوست ملک چین کو بھی نہیں بخشا، چینی صدر کے دورے کے حوالے سے عمران خان کا جھوٹ عیاں ہوچکا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ عمران خان نے بلوچستان کے حوالے سے زہریلا پروپیگنڈا کیا جبکہ حکومت نے جدوجہد کے بعد بلوچستان کی جماعتوں کو قومی دھارے میں شامل کیا ہے جبکہ اپنے آپ کو کپتان کہلانے والا شخص سیلاب پر بھی سیاست کر رہا ہے۔ انہوں نے عمران خان کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ تمام آمدنی کا باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتا ہوں جبکہ نیب بھی ان کے خلاف تحقیقات کے باوجود بدعنوانی ثابت نہیں کرسکا۔

 

لاہورمیں مسجد کی چھت گرنے سے 10 نمازی شہید، متعدد زخمی

Posted by Unknown | | Posted in ,

لاہور: داروغہ والا میں جی ٹی روڈ پر مسجد کی چھت گرنے سے 10 نمازی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2014/09/286690-MASJIDSHARE-1410269982-496-640x480.jpg 

  لاہور کے علاقے داروغہ والا میں جی ٹی روڈ پر واقع جامع مسجد حنفیہ نشتر ٹاؤن میں نماز ظہر ادا کی جارہی تھی کہ مسجد کا مینار چھت پر گرگیا۔ جس سے مسجد کی پہلی اور دوسری منزل منہدم ہوگئی، چھتیں گرنے سے امام مسجد سمیت 40 سے زائد نمازی ملبے تلے دب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے لوگوں کو نکال کر اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا۔ ملبے سے اب تک 10 افراد کی لاشیں اور متعدد زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے جبکہ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، ملبے سے نکالے گئے افراد میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور میں گزشتہ روز موسلاھاربارشوں کے نتیجے میں مکانات کی چھتیں گرنے سے کئی افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ کئی عمارتیں انتہائی مخدوش ہونے کی وجہ سے خطرناک بھی قراردی جاچکی ہیں۔


آپریشن ”ضرب عضب“ کے دوران مزید 10 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

Posted by Unknown | Monday, September 8, 2014 | Posted in

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے آپریشن ”ضرب عضب“ کامیابی سے جاری ہے اور آج گن شپ ہیلی کاپٹروں کی تازہ کارروائی میں مزید 10 دہشت گرد مارے گئے۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2014/09/286447-GunshipHelicopter-1410176847-914-640x480.jpg 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا اور دیگان میں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 10 شدت پسند مارے گئے جب کہ کارروائی کے دوران اسلحہ کا ذخیرہ اور 5 گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔
واضح رہے کہ رواں سال جون میں شروع ہونے والے آپریشن ”ضرب عضب“ میں اب تک 900 سے زائد دہشت گرد ہلاک جب کہ میرانشاہ، دتہ خیل، میر علی اور شوال سمیت شمالی وزیرستان کا 80 فیصد سے زائد علاقہ کلیئر کرالیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کے جذبے سے سرشار 82 فوجی جوان بھی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔