Headlines
Published On:Saturday, September 20, 2014
Posted by Unknown

If You Have to Save the Country will Create New Provinces on Administrative Grounds, Happy Shujaat

Karachi: MQM leader Shujaat say happy new provinces is a separate but together, if the country is to be saved to the creation of new provinces on administrative basis to bring.

کراچی: ایم کیو ایم کی رہنما خوش بخت شجاعت کا کہنا ہے کہ نئے صوبے بنانے سے کوئی الگ نہیں بلکہ یکجا ہوتا ہے اگر ملک بچانا ہے تو انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام عمل میں لانا ہوگا۔
کراچی کے علاقے کلفٹن میں تین تلوار کے مقام پر تحریک انصاف کے خلاف اور سندھ سمیت ملک بھر میں نئے صوبوں کے قیام کے حق میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رہنما خوش بخت شجاعت کا کہنا تھا کہ یہ کوئی ریلی، دھرنا یا جلسہ نہیں ہے بلکہ یہ متعصبانہ اور منافقانہ رویے کے خلاف احتجاج ہے اور عوام کا باہر نکلنا ایسا رویہ رکھنے والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بنانے کی بات تو پوری دنیا میں ہوتی ہے اور ہم پاکستان میں نئے انتظامی یونٹس بنانےکی بات کررہے ہیں، صوبے بنانے کا مطلب الگ ہونا نہیں بلکہ یکجا ہونا ہے اور ہم نئے صوبوں کا مطالبہ صرف سندھ نہیں بلکہ پورے پاکستان میں کرتے ہیں۔
خوش بخت شجاعت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وسائل اور مسائل میں توازن نہیں ہے، کراچی کماؤ پوت ہے اور پورے پاکستان کو کھلاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے آباؤ اجداد نے خون کا دریا پار کیا تو یہ ملک حاصل کیا لیکن انہیں یہاں صوبائیت، جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام ملا اگر پاکستان کو متحد، مضبوط اور مستحکم رکھنا ہے تو نئے انتظامی یونٹس بنانا پڑیں گے، ملک میں نئےانتظامی یونٹس قائم کئے گئے تو عوام کو ان کےگھروں پر سہولتیں ملیں گی۔
کیا ملک میں انتظامی لحاظ سے مزید نئے صوبے بننے چاہیئں؟
      

About the Author

- I'm a Digital Marketer , Web Designer and Auditor by profession. I love to write and explore different things and share my experiences with people. I like honest and loyal people around me.

Unknown 8:13 PM , . .

By Unknown on 8:13 PM. Filed under , . Follow any responses to the RSS 2.0. Leave a response

0 comments for "If You Have to Save the Country will Create New Provinces on Administrative Grounds, Happy Shujaat"

Leave a reply