Imran Khan calls for the commission's report were true, Shah Mahmood Qureshi
Posted by Unknown | Tuesday, September 23, 2014 | Posted in Pakistan
Islamabad: PTI Vice Chairman Shah Mehmood Qureshi said the election commission's report showed that while the demands of Imran Khan have been proved correct.
اسلام آباد: تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ نے سب کچھ عیاں کردیا ہے جبکہ اس سے عمران خان کے مطالبات بھی درست ثابت ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ انتہائی سنجیدہ ہے جس نے سب کچھ عیاں کردیا ہے لیکن بتایا جائے کہ اس رپورٹ کو 9 ماہ تک کیوں خفیہ رکھا گیا اور اس میں ایسی کیا چیز تھی جس پر اسے عوام اور میڈیا کے سامنے نہیں لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بہت بڑے طبقے کو الیکشن کی شفافیت پر تحفظات ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے،رپورٹ میں نگراں سیٹ اپ کی انتظامی غلطیوں کی بھی نشاندہی ہورہی ہے، عام انتخابات میں شفاف الیکشن کا ڈھنڈورا پیٹا گیا لیکن الیکشن کمیشن کا جانچ پڑتال کرنے وال سیل غیر فعال تھا اس طرح الیکشن میں جانچ پڑتال کا مذاق بنایا گیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن سے پہلے بے پناہ بیلٹ پیپر اردو بازار سے چھپوائے گئے جس پر شدید تشویش تھی اور یہ دھاندلی کا ایک حصہ تھا،رپورٹ میں بیلٹ پیپر کی ایک لمبی کہانی ہے،پولنگ کے اختتام سے پہلے ایک گھنٹے کے وقت بڑھایا گیا جس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں تھا لیکن اس پر عملدرآمد سب جگہ نہیں ہوا، پولنگ ختم ہونے کے 15 منٹ بعد ہی ٹی وی پر الیکشن کا نتیجہ نشر کرکے تماشہ لگایا گیا اور نتائج میں ہاتھ کی صفائی دکھائی گئی جس کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کم از کم کاغذات میں ایک خودمختار ادارہ ہے، شفاف الیکشن کرانا اس کی آئینی ذمہ داری تھی جس میں وہ ناکام رہا ہے، الیکشن میں مقناطیسی سیاہی ایک اہم مسئلہ تھا جس پر قوم کا بے انتہا پیسہ خرچ کیا گیا لیکن وہ بھی ناقص نکلی، دو نمبر سیاہی استعمال کرنے سے سارے مقصد پر پانی پھیر دیا گیا جس پر عوام جاننے چاہتے ہیں کہ اس کی حقیقت کیا تھی اور جن اداروں نے یہ سیاہی فراہم کی ان کے خلاف کیا کارروائی ہوئی۔
تحریک انصاف کے وائس چیرمین نے کہا کہ یہ الیکشن ریٹرننگ افسران کا الیکشن تھا کیونکہ پولنگ کے آخری وقت تک عملہ اور پولنگ اسٹیشن تبدیل ہوتے رہے لیکن کسی سے کچھ نہیں پوچھا گیا اور ناتجربہ کار لوگوں کو تعینات کیا گیا جس کی مصلحت کیا تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اسمبلی میں یورپی یونین سمیت دیگر اداروں کی رپورٹیں لہرا کر کہا کہ الیکشن شفاف تھے لیکن اب وہ بتائیں ہم الیکشن کمیشن کی اس رپورٹ کو کہاں جا کر لہرائیں جو ان کے موقف کی نفی کررہی ہے جبکہ اس رپورٹ نے عمران خان کے مطالبات کو سچ ثابت کردیا ہے۔
حکومت سے مذاکرات پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کی 15 نشستیں ہوئیں جس پر کسی نہ کسی نتیجے پر پہنچ چکے تھے، جوڈیشل کمیشن پر اتفاق ہوچکا تھا لیکن اس کے بعد حکومت آج بھی ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے کیونکہ آخری نشست میں اسحا ق ڈار نے وزیراعظم سے مشورے کے بعد آنے کا کہا تھا اور وہ آج تک نہیں آئے۔
style="display:inline-block;width:300px;height:600px"
data-ad-client="ca-pub-8094177635901371"
data-ad-slot="2101046647">
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Ali, Pakistan's first Asian Games bronze levels achieved
Posted by Unknown | | Posted in Sports
Incheon Asian Games hierarchies Ali Shah, Pakistan was the first bronze medal.
انچیون: ایشین گیمز میں مراتب علی شاہ نے پاکستان کے لیے پہلا کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی کوریا میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان کے مراتب علی ’’ووشو 70 کے جی کیٹیگری‘‘ میں سیمی فائنل راؤنڈ میں شکست کھاگئے جس کے بعد انہیں ایشین گیمز قوانین کے مطابق کانسی کا تمغہ دیا گیا جبکہ مراتب علی شاہ کے ساتھ سیمی فائنل میں ہارنے والے ایرانی کھلاڑی کو بھی کانسی کا تمغہ دیا گیا ہے۔
مراتب علی شاہ کے علاوہ ایشین گیمز میں اب تک کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی تمغہ حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
Sugrsy safe foods and control
Posted by Unknown | | Posted in Pakistan
Sugar (diabetes), which is also known as the silent killer, the increasing number of cases worldwide has devastated the alarm with the treatment of this deadly disease as a result of dieting can be easily overcome.
شوگر (ذیابیطس) جسے خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے کے مریضوں کی دنیا بھر میں بڑھتی تعداد نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے تاہم علاج کے ساتھ ساتھ پرہیز کے نتیجے میں اس خطرناک مرض پر باآسانی قابو پایا جاسکتا ہے۔
جہاں سستی اور کاہلی، ورش کی کمی، میٹھے کا زیادہ استعمال اور مرغن غذائیں ذیابیطس کا باعث بنتی ہیں وہیں سبزیوں، پھلوں اور دیگر غذاؤں کا استعمال شوگر کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید ہے جو نہ صرف اس مرض کو مزید بڑھنے سے روکتا ہے بلکہ ان غذاؤں کے باقاعدگی سے استعمال کے ذریعے اس خاموش قاتل پر با آسانی قابو بھی پایا جاسکتا ہے۔
اسٹرابری : ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹرابری کو روزانہ کی بنیاد پر کھانے سے بھی شوگر پر قابو پایا جاسکتا ہے، اسٹابری کا استعمال جسم میں پروٹین کو متحرک کرتا ہے جو جسم کی اضافی چربی اور خون کی چکنائی کو کم کرتا ہے۔
سیب : طبی ماہرین کے مطابق سیب کا استعمال ذیابطیس کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید ہے کیوں کہ یہ پھل خون میں شوگر کی مقدار کو لیول پر رکھتا ہے۔
پالک : غذایت سے بھرپور یہ سبزی بھی شوگر کے مریضوں کے لئے نہایت مفید ہےجب کہ طبی ماہرین کے مطابق پالک کا روزانہ استعمال ذیابطیس کے خطرے کو 14 فیصد کم کرتا ہے۔
دہی اور پنیر : طبی ماہرین کا یقین ہے کہ دہی اور پنیر میں صحت مند بیکٹیریا ذیابطیس کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں اور ان کے استعمال سے بھی شوگر کے مرض میں کمی واقع ہوتی ہے۔
ہلدی : ماہرین کے مطابق ہلدی میں موجود زرد رنگ کے مرکب کی کثیر مقدار بھی شوگر کے مریضوں کے لئے نہایت مفید ہے۔
دار چینی : کھانوں میں گرم مصالحے کے طور پر استمعال کی جانے والی دار چینی میں جہاں دیگر بے شمار فوائد ہیں وہیں یہ شوگر کی کمی کے لئے بھی مفید ہے، دار چینی خون میں گلوکوز کی مقدار کو نارمل رکھتی ہے جب کہ کولیسٹرول اور انسولین کی حساسیت کو بھی بہتر کرتی ہے۔
American actress Veena Malik with son
Posted by Unknown | | Posted in Entertainment
Virginia: Pakistani model and actress Veena Malik Drama Queen became his mother, the tiny guest house on arrival Veena and her husband Bashir Asad Khattak not delight.

ورجینیا: پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ڈرامہ کوئین وینا ملک بیٹے ماں بن گئیں، گھر میں ننھے مہمان کی آمد پر وینا اور ان کے شوہر اسد بشیر خٹک کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں۔
وینا ملک اور اسد بشیر خٹک کی جانب سے گھر میں نئے مہمان کی آمد کی خبر سے متعلق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر آگاہ کیا گیا جب کہ ویب سائٹ پر ایک تصویر بھی اپ لوڈ کی گئی جس میں اسد بشیر خٹک اپنے بیٹے کو گود میں اٹھائے خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔ ان کے بچے کی پیدائش امریکی ریاست ورجینیا کے اسپتال میں ہوئی ہے جہاں ماں اور بچے کی صحت بہتر ہے۔ وینا اور اسد بشیر کی جانب سے اپنے پہلے بیٹے کا نام ابرام خان رکھا گیا۔
Terrorists will fight till the end came, PM
Posted by Unknown | | Posted in Pakistan
Islamabad: Prime Minister Nawaz Sharif has said that terrorists will fight till the end came and the fight against terrorism will come to a logical conclusion.
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیر اعظم نے پشاور میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئےواقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں سے قوم کا عزم کمزور نہیں کیا جاسکتا، پوری قوم دہشت گردی کےخلاف سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، قوم دہشت گردوں کےعزائم ناکام بنا دے گی۔ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
واضح رہے کہ آج صبح دہشتگردوں نے پشاور میں ایف سی کے اعلیٰ اہلکار بریگیڈیئر خالد جاوید کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
Eid in the country is likely to aktubrkuhuny 6 Chief Meteorologist
Posted by Unknown | | Posted in Pakistan
Karachi: To see the new moon of Zil-Hajj moon sighting committee meeting will be held on September 25 Chief Meteorologist says that the chances are extremely low that day, the moon looks.
کراچی: ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 25 ستمبر کو ہوگا جب کہ چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ اس دن چاند نظرآنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کےلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت 25 ستمبر ہوگا جس میں چیف میٹرولوجسٹ کے علاوہ ماہر فلکیات اور علمائے کرام بھی شرکت کریں گے جبکہ چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم کا کہنا ہےکہ 25 ستمبر کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں اس لیے یکم ذی الحج 27 ستمبر کو ہوسکتی ہے اورعید الاضحیٰ 6 اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر عیدالاضحیٰ کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں جس کے تحت مختلف شہروں میں مویشی منڈیاں لگائی گئی ہیں اور عوام کی بڑی تعداد عیدالاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کے لیے ان منڈیوں کا رخ کررہی ہے۔

