Headlines
Published On:Tuesday, September 23, 2014
Posted by Unknown

Terrorists will fight till the end came, PM

Islamabad: Prime Minister Nawaz Sharif has said that terrorists will fight till the end came and the fight against terrorism will come to a logical conclusion.

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیر اعظم نے پشاور میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئےواقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں سے قوم کا عزم کمزور نہیں کیا جاسکتا، پوری قوم دہشت گردی کےخلاف سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، قوم دہشت گردوں کےعزائم ناکام بنا دے گی۔ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
واضح رہے کہ آج صبح دہشتگردوں نے پشاور میں ایف سی کے اعلیٰ اہلکار بریگیڈیئر خالد جاوید کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

About the Author

- I'm a Digital Marketer , Web Designer and Auditor by profession. I love to write and explore different things and share my experiences with people. I like honest and loyal people around me.

Unknown 6:25 AM . .

By Unknown on 6:25 AM. Filed under . Follow any responses to the RSS 2.0. Leave a response

0 comments for "Terrorists will fight till the end came, PM"

Leave a reply