Headlines
Published On:Saturday, September 20, 2014
Posted by Unknown

Afghan Presidential Candidate Abdullah Withdrew from the Race

Kabul: Afghan presidential election controversy reached its climax and presidential candidate Abdullah Abdullah, withdrew from the race to be the new president recognized Ashraf Ghani.

کابل: افغان صدارتی الیکشن کا تنازعہ اپنے انجام کو پہنچ گیا اور صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے صدارت کی دوڑ سے دستبردار ہو کر اشرف غنی کو نیا صدر تسلیم کر لیا۔
عبد اللہ عبد اللہ کی دستبرداری کے بعد اشرف غنی کے باقاعدہ صدر بننے کا اعلان آج کیا جائے گا، اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان اتحادی حکومت کے قیام کا معاہدہ بھی آج ہوگا جس کے ساتھ ہی افغان الیکشن کے نتائج کا رسمی اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ بین الاقوامی برادری کی طرف سے کرائے گئے معاہدے کے تحت عبداللہ عبداللہ کو افغانستان کے چیف ایگزیکٹو افسر کی نامزدگی کا اختیار ہے جس پر وہ ممکنہ طور پر خود فائز ہوں گے اور اس عہدے کے اختیارات وزیراعظم کے برابر ہوں گے۔
واضح رہے کہ افغان صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی وجہ سے نئی حکومت کے قیام پر ڈیڈلاک پیدا ہوگیا تھا۔

About the Author

- I'm a Digital Marketer , Web Designer and Auditor by profession. I love to write and explore different things and share my experiences with people. I like honest and loyal people around me.

Unknown 7:32 PM . .

By Unknown on 7:32 PM. Filed under . Follow any responses to the RSS 2.0. Leave a response

0 comments for "Afghan Presidential Candidate Abdullah Withdrew from the Race"

Leave a reply