Headlines
Published On:Wednesday, September 10, 2014
Posted by Unknown

پاک فوج اور فضائیہ کا آپریشن ضرب عضب کامیاب بنانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

راولپنڈی: پاک فوج اور فضائیہ کے سربراہان نے دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے لئے مشترکہ حکمت عملی کی تیاری پر اتفاق کیا ہے۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2014/09/286973-ispr-1410350621-966-640x480.jpg 

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈکواٹرز راول پنڈی میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے مابین اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں سربراہان نے آپریشن ضرب عضب اور مستقبل کے منصوبوں  کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر عسکری قائدین نےآپریشن ضرب عضب کامیاب بنانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی کی تیاری اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لانے پر بھی اتفاق کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا ہر جگہ تعاقب کیا جائے گا اور انہیں دور دراز علاقوں میں واقع ٹھکانوں سے بھی باہر نکالا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 3 ماہ سے پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔ گزشتہ 3 روز میں 81 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

 

About the Author

- I'm a Digital Marketer , Web Designer and Auditor by profession. I love to write and explore different things and share my experiences with people. I like honest and loyal people around me.

Unknown 6:36 AM . .

By Unknown on 6:36 AM. Filed under . Follow any responses to the RSS 2.0. Leave a response

0 comments for "پاک فوج اور فضائیہ کا آپریشن ضرب عضب کامیاب بنانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق "

Leave a reply