Headlines
Published On:Monday, September 15, 2014
Posted by Unknown

اسلام آباد میں عوامی تحریک کے کارکنوں کے قتل کا مقدمہ وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف درج کرنے کا حکم

اسلام آباد: عدالت نے ریڈ زون میں پولیس کی شیلنگ سے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی ہلاکت کا مقدمہ وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور دیگر وفاقی وزرا کے خلاف درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
http://express.pk/wp-content/uploads/2014/09/288272-NAWAZSHEHBAZcopy-1410782965-497-640x480.JPG 
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ ایند سیشن عدالت کے جج راجا جواد عباس نے پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے ریڈ زون میں پولیس کی شیلنگ سے ہلاک ہونے والے کارکنوں کے قتل کے مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران عوامی تحریک کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ 31 اگست اور یکم ستمبر کو پولیس نے حکام بالا کی ہدایت پر پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے اس لئے وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب  شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر حکام کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرانے کی اجازت دی جائے۔
سماعت کے دوران پولیس نے اپنی رپورٹ میں موقف اختیار کیا کہ ریڈ زون میں ہونے والی شیلنگ میں وزیر اعظم سمیت تمام وزرا کا کوئی تعلق نہیں، 31 اگست اور یکم ستمبر کو پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے تشدد سے کئی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے جن میں ایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ جونیجو بھی شامل ہیں۔ عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد پولیس کو پاکستان عوامی تحریک کی درخواست کے مطابق مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ طاہر القادری اور عمران خان نے 31 اگست کی رات کو اپنے کارکنوں کو وزیر اعظم ہاؤس کی جانب مارچ کی ہدایت کی تھی جس کے بعد پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ اس سے قبل وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت 20 سے زائد اعلیٰ حکام کے خلاف سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر بھی درج ہوچکی ہے۔
 

About the Author

- I'm a Digital Marketer , Web Designer and Auditor by profession. I love to write and explore different things and share my experiences with people. I like honest and loyal people around me.

Unknown 6:51 AM . .

By Unknown on 6:51 AM. Filed under . Follow any responses to the RSS 2.0. Leave a response

0 comments for "اسلام آباد میں عوامی تحریک کے کارکنوں کے قتل کا مقدمہ وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف درج کرنے کا حکم"

Leave a reply