Published On:Sunday, September 21, 2014
Posted by Unknown
Prime Minister Nawaz Sharif and his family were not lost a case against NAB
Islamabad: NAB said Prime Minister Nawaz Sharif and his family was not the end of a case, and the gossip was spread baseless.
اسلام آباد: نیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اوران کے اہل خانہ کے خلاف کوئی مقدمہ ختم نہیں کیا گیا اور اس حوالے سے پھیلائی گئی باتیں بے بنیاد ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے جو کسی بھی قسم کے دباؤ کے بغیر شفاف طریقے سے مقدمات کی تحقیقات کرتا ہے،وزیراعظم نواز اوران کے اہل خانہ کے خلاف کوئی مقدمہ بند نہیں کیا گیا جب کہ اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں جن میں کوئی حقیقت نہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا تھا کہ نوازشریف نے برسراقتدار آنے کے بعد نیب میں اپنے خلاف کرپشن کے 143 کیسز ختم کرادیئے ہیں۔

