لندن: جس عمر میں عام طور پر
لوگ معذور ہونے لگتے ہیں اس عمر میں جنوبی افریقہ کے ایک ڈاکٹر نے سمندری
گزر گاہ انگلش چینل کو تیر کر پار کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے 73 سالہ ہارٹ سرجن اوٹو تھاننگ نے سب سے زیادہ عمر میں
انگلش چینل پار کرنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔ انھوں نے پہلی بار 1994ء میں
برطانیہ سے فرانس کے درمیان سمندری گزر گاہ انگلش چینل کے 40 کلومیٹر کے
فاصلے کو تیر کر عبور کیا تھا۔ تھاننگ نے کہا کہ وہ یہ ثابت کرنا چاہتے تھے
کہ اگر معمر افراد اپنی صحت کی بہتر دیکھ بھال کریں تو وہ بھی اس طرح کے
کارنامے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انھوں نے آسٹریلوی تیراک سائرل بالڈوک کا ایک ماہ قبل ہی قائم کردہ
ریکارڈ کو توڑ دیا۔ بالڈوک نے ایک ماہ ماہ قبل اپنے 71 ویں سالگرہ سے تین
ماہ پہلے انگلش چینل عبور کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ تھاننگ کا
کہنا تھا کہ پانی کا درجہ حرارت تیرنے میں ایک بڑا مسئلہ نظر آرہا تھا اور
شروع میں ان کے پاؤں میں سکڑن آ گئی تھی۔
About the Author
Abdul Hakeem Khagga - I'm a Digital Marketer , Web Designer and Auditor by profession. I love to write and explore different things and share my experiences with people. I like honest and loyal people around me.
Unknown
11:10 AM
Weird
.
.
By Unknown
on 11:10 AM. Filed under
Weird
.
Follow any responses to the RSS 2.0. Leave a response