Headlines
Published On:Saturday, September 6, 2014
Posted by Unknown

پاک بھارت کرکٹ روابط ، ممبئی کا واقعہ بڑی رکاوٹ ہے، چیئرمین

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے پاک بھارت کرکٹ کی بحالی خود ہی ممبئی حملوں کا معاملہ حل ہونے سے مشروط کردی۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2014/09/285832-shehryarkhanpcbphotomohammadsaqib-1409949023-848-640x480.jpg 

ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں غیر ملکی ٹیموں کے پاکستان آنے کی امید نہیں کی جا سکتی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا کہ بھارت کے تجارتی حب کی حیثیت رکھنے والے شہر ممبئی میں 2008 کو ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کے بعد پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا گیا، جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہو جاتا دونوں ممالک کے مابین کرکٹ کا آغاز ہونا مشکل نظر آتا ہے۔
پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان 8 برس میں 6 سیریز کے معاہدے کے مطابق پاکستان کو آئندہ برس دسمبر میں میزبانی کرنی ہوگی، البتہ اس پر عمل درآمد کے لیے بھارتی حکومت کی جانب سے کلیئرنس ضروری ہے، بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ میں ممبئی کا واقعہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے، دونوں ملکوں کے درمیان سرحدوں پر کشیدگی تو رہتی ہی ہے لیکن اس واقعے کے بعد بھارتی عوام میں شدید اشتعال ہے، جلد ہی پڑوسی ملک کا دورہ کرکے کرکٹ بورڈ کے ساتھ دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کروں گا۔

 

About the Author

- I'm a Digital Marketer , Web Designer and Auditor by profession. I love to write and explore different things and share my experiences with people. I like honest and loyal people around me.

Unknown 7:46 AM . .

By Unknown on 7:46 AM. Filed under . Follow any responses to the RSS 2.0. Leave a response

0 comments for "پاک بھارت کرکٹ روابط ، ممبئی کا واقعہ بڑی رکاوٹ ہے، چیئرمین"

Leave a reply