Headlines
Published On:Saturday, September 6, 2014
Posted by Unknown

انگلینڈ نے بھارت کو پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں شکست دے دی

ہیڈنگلے: انگلینڈ نے بھارت کو 5 میچز پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں 41 رنز سے شکست دے دی جبکہ مہمان بھارت نے سیریز 1-3 سے اپنے نام کرلی۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2014/09/285781-cricket-1409939091-153-640x480.jpg 

انگلینڈ کے شہر لیڈز کے ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو انگلش ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں جوئے روٹس کی سنچری کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے،انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹس 113، جوز بٹلر 49، کپتان السٹرل کوک 46 اور بین اسٹوکس 33 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔
سیریز میں مضبوط بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والی بھارتی بیٹنگ لائن آخری میچ میں تسلسل برقرار نہ رکھ سکی اور ہدف کے تعاقب میں پہلے ہی اوور میں انجکایا ریہانے بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ بھارت کا مجموعی اسکور 25 رنز ہوا تو ویرات کوہلی بھی 13 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، اسی طرح شیکر دھاون31،ایماتی ردویو 53، سریش رائنا 18 اور کپتان دھونی 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلش بولنگ لائن کے سامنے روندرا جدیجا نے مزاحمت کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ بھی 87 رنز بنا کر ٹیم کو فتح نہ دلا سکے اور پوری بھارتی ٹیم 253 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے 3 جبکہ جیمز اینڈریسن، معین علی اور اسٹیون فن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، انگلینڈ کے جوئے روٹس کو میچ کا بہترین جبکہ سیریز میں شاندار پرفارمنس دینے والے بھارتی بلے باز سریش رائنا کو مین آف دی سیریز سے نوازا گیا۔

 

About the Author

- I'm a Digital Marketer , Web Designer and Auditor by profession. I love to write and explore different things and share my experiences with people. I like honest and loyal people around me.

Unknown 7:44 AM . .

By Unknown on 7:44 AM. Filed under . Follow any responses to the RSS 2.0. Leave a response

0 comments for "انگلینڈ نے بھارت کو پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں شکست دے دی "

Leave a reply