Headlines
Published On:Saturday, September 6, 2014
Posted by Unknown

چین کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے چین کے صدر ژی پن پنگ کے دورہ پاکستان ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کردیا

http://express.pk/wp-content/uploads/2014/09/285905-Tasneemaslam-1409985046-234-640x480.jpg 

ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی صدر ژی پن پنگ  رواں ماہ کے آخرمیں پاکستان کے دورے پرآنے والے تھے تاہم دونوں ممالک نے باہمی رضامندی سے چینی صدر کا دورہ ملتوی کرنے پراتفاق کیا ہے۔ سفارتی سطح پر چینی صدر کے دورے کی نئی تاریخ طےکی جارہی ہے، ان کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ چین کے صدر کو پاکستان کے علاوہ بھارت سمیت جنوبی ایشیا کے دیگر ملکوں کے دورہ کرنا تھا، دورہ پاکستان کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان 35 ارب ڈالر کی سرمائیہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کئے جانے کا امکان تھا۔

 

About the Author

- I'm a Digital Marketer , Web Designer and Auditor by profession. I love to write and explore different things and share my experiences with people. I like honest and loyal people around me.

Unknown 7:00 AM . .

By Unknown on 7:00 AM. Filed under . Follow any responses to the RSS 2.0. Leave a response

2 comments for "چین کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا"

Leave a reply