Headlines
Published On:Saturday, September 6, 2014
Posted by Unknown

دھرنوں سے آئی ایم ایف کی آئندہ قسط تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے، ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈارنے کہاہے کہ حالیہ دھرنوں اور سیاسی بحران کی وجہ سے آئی ایم ایف کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پرعملدرآمد مشکل ہوگیا جس کے نتیجے میں آئی ایم ایف کی اگلی قسط تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے

http://express.pk/wp-content/uploads/2014/09/285886-ishaqdar-1409953855-734-640x480.jpg 

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے دورے پرآئی ہوئی چائنہ ڈیولپمنٹ بینک کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل مس لیوہوئی نے اعلی سطح کے وفدکے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات کی، اسحق ڈارنے کہاکہ پاکستان اورچین کی سیاسی قیادت کاویژن ایک جیسا ہے،دونوں ممالک کی سیاسی قیادت دوطرفہ تعاون وتعلقات کووسعت دینے اورمضبوط بنانیکاخواہاں ہے ،چائنہ کی نجی سرمایہ کاروں کیلیے پاکستان کے توانائی اور انفرااسٹرکچر کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع ترمواقع موجود ہیں۔
وزیرخزانہ نے بتایاکہ ملک میں جلدسیاسی استحکام ہوگاجس سے آنیوالے سالوں میںملکی اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی مزید بہترہوگی جبکہ چائنہ ڈیولپمنٹ بینک کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل مس لیوہوئی نے کہاکہ اکنامک کوریڈور پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تعاون کیلیے اچھی مثال ثابت ہوگا،چائنہ ڈیولپمنٹ بینک دونوں ممالک کے درمیان دوستی کومزیدمستحکم بنانے میں اہم کردار اداکررہا ہے،چین کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔
آئی این پی کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگومیں اسحق ڈارنے کہاکہ حالیہ دھرنوں اور سیاسی بحران کی وجہ سے آئی ایم ایف کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پرعملدرآمد مشکل ہوگیا جس کے نتیجے میں آئی ایم ایف کی اگلی قسط تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے،دھرنوں کی وجہ سے اچھی بھلی چلتی ہوئی معیشت بحران میں مبتلاہوگئی، چینی صدر کا دورہ ملتوی ہونے سے بھی معیشت کو بہت نقصان ہوگا۔

 

 

About the Author

- I'm a Digital Marketer , Web Designer and Auditor by profession. I love to write and explore different things and share my experiences with people. I like honest and loyal people around me.

Unknown 7:25 AM . .

By Unknown on 7:25 AM. Filed under . Follow any responses to the RSS 2.0. Leave a response

0 comments for "دھرنوں سے آئی ایم ایف کی آئندہ قسط تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے، ڈار"

Leave a reply