Headlines
Published On:Saturday, September 6, 2014
Posted by Unknown

موڈیز نے سیاسی بے یقینی کو معیشت کیلیے منفی قرار دے دیا

اسلام آباد: بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان میں جاری سیاسی بے یقینی کو پاکستانی معیشت کے لیے منفی قرار دے دیا ہے۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2014/09/285749-Moodys-1409943655-748-640x480.JPG 

موڈیز کا کہنا ہے کہ اگر یہ دھرنے اور سیاسی بے چینی مزید جاری رہی تو پاکستان کے آئی ایم ایف سمیت دیگر عالمی اداروں سے تعلقات مشکل میں پڑ سکتے ہیں، پاکستان میں موجودہ سیاسی ہلچل معیشت کے لیے منفی ہے اور یہ پاکستان کے آئی ایم ایف سے تعلقات کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔
ریٹنگ ایجنسی نے کہا کہ پاکستانی معیشت کا پہیہ چلانے کے لیے آئی ایم ایف اور دیگر عالمی اداروں سے پاکستانی حکومت کو فنڈز ملنا نہایت ضروری ہے، اگر سیاسی بے یقینی جاری رہی تو معیشت مشکل میں پڑ سکتی ہے۔ موڈیز نے امکان ظاہر کیا کہ رواں ماہ (ستمبر) کے آخر تک پاکستان کو آئی ایم ایف سے 54 کروڑ ڈالر قرض کی قسط مل جائے گی، موجودہ حکومت کو ٹیکس مراعات کم کرنے، سرکاری اداروں کی نجکاری اور توانائی بحران کا حل نکالنا ضروری ہے جو حکومت کے لیے مشکل فیصلے ہیں۔

 

About the Author

- I'm a Digital Marketer , Web Designer and Auditor by profession. I love to write and explore different things and share my experiences with people. I like honest and loyal people around me.

Unknown 7:27 AM . .

By Unknown on 7:27 AM. Filed under . Follow any responses to the RSS 2.0. Leave a response

0 comments for "موڈیز نے سیاسی بے یقینی کو معیشت کیلیے منفی قرار دے دیا "

Leave a reply