Headlines
Published On:Friday, September 5, 2014
Posted by Unknown

داعش کو تاوان کی ادائیگی شکست تسلیم کرنے کے مترادف ہو گا، ڈیوڈ کیمرون

لندن: برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں حکومت کے خلاف بر سر پیکار تنظیم  دولت اسلامی عراق و شام ( داعش) کو تاوان کی ادائیگی شکست کو تسلیم کرنے کے مترادف ہو گا۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2014/09/285691-davidcameronreuters-1409911933-271-640x480.jpg 

ڈیوڈ کیمرون نیٹو رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  داعش کے خلاف اعلامیے پر آپ کے دستخط مسئلہ حل نہیں ہو گا بلکہ اغوا کاروں کو رقم کی ادائیگی کی  اجازت نہ دی جائے کیونکہ اگر یہ رقم داعش کے ہاتھ لگ گئی تو اس سے وہ اسلحہ خریدیں گے اور اس اسلحے سے مزید لوگوں کو اغوا کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس جی ایٹ کی طرف سے دستخط کی گئی دستاویز کی خلاف ورزی کے واقعات سامنے آنا مکمل طور پر شکست تسلیم کرنے کے مترادف ہے تاہم انھوں نے جی ایٹ دستاویز کی خلاف ورزی کرنے والے  مما لک کے نام ظاہر نہیں کئے۔
دوسری جانب برطانوی اخبار گارجین کے مطابق فرانس، سپین اور اٹلی نے حالیہ دنوں میں جی ایٹ ممالک کی دستاویز کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق داعش نے اب تک ڈیرھ ارب ڈالر اغوا کاری سے کما چکی ہے جب کہ اس کا یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ داعش نے ایک سال قبل شام سے اغوا کی گئی امریکی خاتون کی رہائی کے بدلے 66 لاکھ امریکی ڈالر اور عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے جب کہ داعش 2 امریکی صحافیوں کو قتل کر کے ان کی ویڈیو بھی جاری کر چکی ہے۔

 

About the Author

- I'm a Digital Marketer , Web Designer and Auditor by profession. I love to write and explore different things and share my experiences with people. I like honest and loyal people around me.

Unknown 6:49 AM . .

By Unknown on 6:49 AM. Filed under . Follow any responses to the RSS 2.0. Leave a response

0 comments for "داعش کو تاوان کی ادائیگی شکست تسلیم کرنے کے مترادف ہو گا، ڈیوڈ کیمرون"

Leave a reply