Headlines
Published On:Friday, September 5, 2014
Posted by Unknown

ایران داعش کے خلاف کارروائی میں امریکا کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا، خامنہ ای

تہران: خطے میں داعش کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے نے روایتی دشمنوں ایران اور امریکا کو بھی ایک پلیٹ فارم اکٹھا کردیا ہے جب کہ  ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے داعش کے خلاف امریکی فوج کی کارروائیوں میں بھر پور تعاون کا اعلان کردیا ہے۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2014/09/285725-Khamenei-1409922165-958-640x480.jpg 

آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ تعاون کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی فوج کے سربراہ کو ہدایت جاری کی  کہ وہ داعش کے خلا ف کارروائیوں میں امریکی، عراقی اور کرد فوجوں کے ساتھ تعاون کریں جب کہ چند ماہ قبل انہوں نے عراق میں امریکا سمیت بیرونی قوتوں کی مداخلت کی مخالفت کی تھی۔
مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے قدس فورس کے چیف جنرل قاسم سلیمانی کو ہدایت کی ہے کہ وہ عراق میں داعش کے خلاف لڑنے والی کرد اور عراقی فوج کے ساتھ ساتھ امریکی فوج کے ساتھ بھی تعاون کریں جب کہ  جنرل قاسم گذشتہ کئی ماہ سے بغداد میں شیعہ فورسز کو مضبوط کرنے میں تیزی سے کام کر رہے ہیں،دوسری جانب ویلز میں جاری نیٹو کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ داعش سے نمٹنے کے لئے اتحادی فوج کی تشکیل پرغور کیا جا رہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ عراق میں داعش کے خلاف کارروائیاں کی جائیں تاکہ خطے میں جاری اس کی پیش قدمی کوروکا جاسکے اور اس کے لیے عراقی فوج سمیت دیگر قوتوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

About the Author

- I'm a Digital Marketer , Web Designer and Auditor by profession. I love to write and explore different things and share my experiences with people. I like honest and loyal people around me.

Unknown 6:52 AM . .

By Unknown on 6:52 AM. Filed under . Follow any responses to the RSS 2.0. Leave a response

0 comments for "ایران داعش کے خلاف کارروائی میں امریکا کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا، خامنہ ای"

Leave a reply