Published On:Tuesday, September 9, 2014
Posted by Unknown
فلموں میں کردار کے لئے اپنی عزت نفس مجروح نہیں کر سکتی، جوہی چاؤلہ
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ کا کہنا ہے کہ میں اپنے فلمی کیرئیر کے اس موڑ پر پہنچ چکی ہوں جہاں مجھے کام کے لئے کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
جوہی چاؤلہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے فلمی کیرئیر کے اس موڑ پر پہنچ چکی
ہوں جہاں میں کام کے لئے بہت ہی منتخب فلموں کا چناؤ کروں لیکن میں ان
فلموں میں کام کرنے کے لئے تیار ہوں جو کہ میرے اندر جان ڈال دے اور مجھے
کچھ نیا کرنے کو ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے فلم کے لئے کسی کے پاس جانے
کی ضرورت نہیں ہے بلکہ میں انتظار کر رہی ہوں کہ مجھے کسی نئے کردار کی آفر
ہو۔
جوہی چاؤلہ کا کہنا تھا کہ یہ ٹھیک ہے کہ بالی ووڈ اسٹارز نے چھوٹی
اسکرین پر کام شروع کر دیا ہے لیکن وہ اسٹارز رئیلٹی شوز میں ججز یا ہوسٹ
تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں حالانکہ بالی ووڈ اسٹار تصوراتی شو میں کام نہیں
کرتا کیونکہ عوام ہمیں ایک اداکار کے طور پر جانتے اورپیار کرتے ہیں۔

