Headlines
Published On:Tuesday, September 9, 2014
Posted by Unknown

عمران خان ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں، احسن اقبال

لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کے ساتھ مسلسل غلط بیانی کر کے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2014/09/286725-ahsaniqbalphototariqhassanexpress-1410276984-403-640x480.jpg 

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کے مطابق صرف تحریک انصاف والے فرشتے اور باقی سب چور ہیں، مسلسل غلط بیانی سے کام لے کر وہ نوجوان نسل میں منفی سوچ پیدا کر رہے ہیں،سیاست کے امور برداشت سے چلتے ہیں اس لئے انہیں چاہیئے کہ الزام تراشی کے بجائے ملکی سیاسی اور سماجی حقیقتوں کو تسلیم کریں۔ انہوں نے کہا کہ چیرمین تحریک انصاف نے اپنی انا کے لئے دوست ملک چین کو بھی نہیں بخشا، چینی صدر کے دورے کے حوالے سے عمران خان کا جھوٹ عیاں ہوچکا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ عمران خان نے بلوچستان کے حوالے سے زہریلا پروپیگنڈا کیا جبکہ حکومت نے جدوجہد کے بعد بلوچستان کی جماعتوں کو قومی دھارے میں شامل کیا ہے جبکہ اپنے آپ کو کپتان کہلانے والا شخص سیلاب پر بھی سیاست کر رہا ہے۔ انہوں نے عمران خان کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ تمام آمدنی کا باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتا ہوں جبکہ نیب بھی ان کے خلاف تحقیقات کے باوجود بدعنوانی ثابت نہیں کرسکا۔

 

About the Author

- I'm a Digital Marketer , Web Designer and Auditor by profession. I love to write and explore different things and share my experiences with people. I like honest and loyal people around me.

Unknown 10:58 AM , . .

By Unknown on 10:58 AM. Filed under , . Follow any responses to the RSS 2.0. Leave a response

0 comments for "عمران خان ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں، احسن اقبال"

Leave a reply