Headlines
Published On:Tuesday, September 9, 2014
Posted by Unknown

اسکاٹش عوام تاج برطانیہ سے علیحدگی سے متعلق ہونیوالے ریفرنڈم کو مسترد کردیں، ڈیوڈ کیمرون

لندن: برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اسکاٹ لینڈ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تاج برطانیہ سے علیحدگی سے حوالے سے  آئندہ ہفتے ہونے والے ریفرنڈم کو مسترد کردیں۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2014/09/286732-davidcamron-1410282373-647-640x480.jpg

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم لندن میں ہونے والی ہفتہ وار پارلیمنٹری ڈیبیٹ منسوخ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ پہنچ گئے جہاں انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ 18 ستمبر کو تاج برطانیہ سے علیحدگی کے لئے ہونے والے ریفرنڈم کو مسترد کردیں ۔ انہوں نے کہا کہ تاج برطانیہ سے علیحدگی کا فیصلہ اسکاٹ لینڈ کے عوام کو کرنا ہے تاہم وہ چاہیں گے کہ اسکاٹ لینڈ کے عوام 300 سال سے قائم برطانوی رشتے میں بندھے رہیں۔
وزیراعظم کیمرون اور اپوزیشن لیڈر ایڈ ملی بینڈ نے اسکاٹ لینڈ کے عوام کے نام اپنا مشترکہ بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بہت سے چیزیں برطانیہ کی تقسیم کا سبب بن سکتی ہیں لیکن تمام ریاستوں کا ایک ساتھ رہنا برطانیہ کی مضبوطی کا باعث ہے اور یہی برطانیہ کے حق میں ہے۔
واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ کے عوام 18 ستمبر کو ریفرنڈم کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے جبکہ عوامی رائے عامہ کے مطابق 51 فیصد اسکاٹش علیحدہ ملک کے حق میں ہیں۔

 

About the Author

- I'm a Digital Marketer , Web Designer and Auditor by profession. I love to write and explore different things and share my experiences with people. I like honest and loyal people around me.

Unknown 10:36 AM . .

By Unknown on 10:36 AM. Filed under . Follow any responses to the RSS 2.0. Leave a response

0 comments for "اسکاٹش عوام تاج برطانیہ سے علیحدگی سے متعلق ہونیوالے ریفرنڈم کو مسترد کردیں، ڈیوڈ کیمرون"

Leave a reply