Headlines
Published On:Tuesday, September 9, 2014
Posted by Unknown

داعش کو حکمت عملی کے تحت کمزور کر کے شکست دیں گے، براک اوباما

واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما کہا ہے کہ عراق اور شام میں حکومت کے خلاف بر سرِ پیکار تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) کو منظم حکمت عملی کے تحت کمزور کر کے شکست دیں گے۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2014/09/286687-obamareuters-1410259918-263-640x480.JPG 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں براک اوباما کا کہنا تھا کہ داعش کے خاتمے کے لئے اپنی حکمت عملی کا اعلان ایک دو روز میں کروں گا، پہلے داعش کے زیر اثر علاقوں کا کنٹرول حاصل کیا جائے گا اور پھر منظم حکمت عملی کے تحت انھیں کمزور کر کے شکست سے دوچار کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں امریکی عوام کو داعش کے خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار کر رہا ہوں، ہم دولت اسلامیہ کے خلاف جارحانہ حملے کریں گے تاہم امریکی افواج زمینی کارروائی  میں حصہ نہیں لیں گی۔ داعش کے خلاف جنگ دہشت گردی کے خلاف کارروائی کا حصہ ہوگی جو ہم گذشتہ 7 برسوں سے جاری رکھے ہوئے ہیں، اتحادیوں کے ساتھ مل کر  داعش کا خاتمہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب عرب لیگ نے بھی اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ داعش کے خلاف تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ عرب لیگ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے گذشتہ ماہ منظور کی گئی قراداد کی حمایت کرتے ہوئے رکن ممالک سے داعش کے شدت پسندوں کو عراق یا شام میں جانے والے ہتھیاروں اور پیسے کی روک تھام کے اقدامات کرنے کا کہا ہے۔

 

About the Author

- I'm a Digital Marketer , Web Designer and Auditor by profession. I love to write and explore different things and share my experiences with people. I like honest and loyal people around me.

Unknown 6:49 AM . .

By Unknown on 6:49 AM. Filed under . Follow any responses to the RSS 2.0. Leave a response

0 comments for "داعش کو حکمت عملی کے تحت کمزور کر کے شکست دیں گے، براک اوباما"

Leave a reply