Published On:Tuesday, September 9, 2014
Posted by Unknown
لاہورمیں مسجد کی چھت گرنے سے 10 نمازی شہید، متعدد زخمی
لاہور: داروغہ والا میں جی ٹی روڈ پر مسجد کی چھت گرنے سے 10 نمازی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
لاہور کے علاقے داروغہ والا میں جی ٹی روڈ پر واقع جامع مسجد حنفیہ نشتر ٹاؤن میں نماز ظہر ادا کی جارہی تھی کہ مسجد کا مینار چھت پر گرگیا۔ جس سے مسجد کی پہلی اور دوسری منزل منہدم ہوگئی، چھتیں گرنے سے امام مسجد سمیت 40 سے زائد نمازی ملبے تلے دب گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے لوگوں
کو نکال کر اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا۔ ملبے سے اب تک 10 افراد کی
لاشیں اور متعدد زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے جبکہ کئی افراد اب بھی ملبے تلے
دبے ہوئے ہیں، ملبے سے نکالے گئے افراد میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے
جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

