Headlines
Published On:Monday, September 8, 2014
Posted by Unknown

اس بات میں صداقت نہیں کہ اہم فیصلے نجم سیٹھی پس پردہ رہ کر کررہے ہیِں، چیرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کہتے ہیں کہ سری لنکا کے خلاف شکست کے بعد بطورمصباح الحق کو کوئی وارننگ نہیں دی گئی اوراگر آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو ایسی خبروں میں صداقت نہیں کہ انہیں قیادت سے ہٹادیا جائے گا۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2014/09/286444-shehryarkhan-1410176530-895-640x480.jpg 

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ وہ بورڈ کے بااختیار سربراہ ہیں۔ اس تاثر میں کوئی صداقت نہیں کہ تمام اہم فیصلے نجم سیٹھی پس پردہ رہ کر کررہے ہیں۔ میچ فکسنگ کے سلسلے میں جسٹس قیوم رپورٹ کی روشنی میں انضمام الحق اور وقار یونس پر جرمانے ہوئے تھے جس کے بعد انہیں کپتان اور کوچ بھی بنایا گیا اس لئے مشتاق احمد کی  بحیثیت بالنگ کنسلٹنٹ تقرری پر بھی کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔
شہریار خان نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل مصباح الحق زبردست بیٹنگ فارم میں تھے تاہم صرف ایک سیریز کی خراب فارم کو بنیاد بنا کر انہیں کپتانی سے ہٹا دینا زیادتی ہوگی، بحیثیت چیرمین وہ ٹیم میں استحکام اور تسلسل پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق سے ملاقات میں بھی انہوں نے اس بات کا اظہار کردیا تھا کہ وہ انہیں کپتان دیکھنا چاہتے ہیں اور انہیں توقع ہے کہ اگر یہ معاملہ ایگزیکٹیو کمیٹی میں گیا تو وہ بھی ان کی رائے سے اتفاق کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ 2008 سے قبل بھارتی عوام قومی کھلاڑیوں سے بڑی محبت کیا کرتے تھے تاہم ممبئی حملوں کے بعد صورت حال تبدیل ہوئی ہے اور عوام کے اشتعال کو مد نظر رکھتے ہوئے آئی پی ایل میں پاکستان کے کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا جاتا۔

 

About the Author

- I'm a Digital Marketer , Web Designer and Auditor by profession. I love to write and explore different things and share my experiences with people. I like honest and loyal people around me.

Unknown 6:14 AM . .

By Unknown on 6:14 AM. Filed under . Follow any responses to the RSS 2.0. Leave a response

0 comments for "اس بات میں صداقت نہیں کہ اہم فیصلے نجم سیٹھی پس پردہ رہ کر کررہے ہیِں، چیرمین پی سی بی "

Leave a reply