Headlines
Published On:Monday, September 8, 2014
Posted by Unknown

آپریشن ”ضرب عضب“ کے دوران مزید 10 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے آپریشن ”ضرب عضب“ کامیابی سے جاری ہے اور آج گن شپ ہیلی کاپٹروں کی تازہ کارروائی میں مزید 10 دہشت گرد مارے گئے۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2014/09/286447-GunshipHelicopter-1410176847-914-640x480.jpg 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا اور دیگان میں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 10 شدت پسند مارے گئے جب کہ کارروائی کے دوران اسلحہ کا ذخیرہ اور 5 گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔
واضح رہے کہ رواں سال جون میں شروع ہونے والے آپریشن ”ضرب عضب“ میں اب تک 900 سے زائد دہشت گرد ہلاک جب کہ میرانشاہ، دتہ خیل، میر علی اور شوال سمیت شمالی وزیرستان کا 80 فیصد سے زائد علاقہ کلیئر کرالیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کے جذبے سے سرشار 82 فوجی جوان بھی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

 

About the Author

- I'm a Digital Marketer , Web Designer and Auditor by profession. I love to write and explore different things and share my experiences with people. I like honest and loyal people around me.

Unknown 6:11 AM . .

By Unknown on 6:11 AM. Filed under . Follow any responses to the RSS 2.0. Leave a response

0 comments for "آپریشن ”ضرب عضب“ کے دوران مزید 10 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر"

Leave a reply