Headlines
Published On:Monday, September 8, 2014
Posted by Unknown

حکومت سے مذاکرات میں بہت سے معاملات پر پیش رفت ہوئی ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرات میں بہت سے معاملات پر پیش رفت ہوئی ہے اور ہم تعطل توڑ کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2014/09/286452-shah-1410179395-200-640x480.jpg 

حکومت اور تحریک انصاف کے وفود کے درمیان مذاکرات جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوئے جہاں مذاکرات ختم ہونے کے بعد حکومتی وفد میڈیا سے بات کیے بغیر روانہ ہوگیا جبکہ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں بہت سے معاملات پر پیش رفت ہوئی ہے تاہم دو تین امور اب بھی حل طلب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے آگے بڑھنے کے لیے لچک دکھائی کیونکہ ہم تعطل توڑ کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور جمہوریت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش تھی کہ آج ہی تمام معاملات کو حل کیا جائے اور اب بھی کوشش ہے کہ جلد ازجلد کسی نتیجے پر پہنچیں تاہم معاملات یک طرفہ نہیں ہیں اور تالی دونوں ہاتھ سے بجتی ہے اس لیے دوطرفہ کوششیں ہونی چاہئیں۔

 

About the Author

- I'm a Digital Marketer , Web Designer and Auditor by profession. I love to write and explore different things and share my experiences with people. I like honest and loyal people around me.

Unknown 6:09 AM . .

By Unknown on 6:09 AM. Filed under . Follow any responses to the RSS 2.0. Leave a response

0 comments for "حکومت سے مذاکرات میں بہت سے معاملات پر پیش رفت ہوئی ہے، شاہ محمود قریشی"

Leave a reply