Headlines
Published On:Monday, September 22, 2014
Posted by Unknown

Fire on the police station in Hangu and mobile 4, including 3 deaths

Hangu: qazi near the pump station and the mobile police shooting killed 4, including 3.

ہنگو: قاضی پمپ کے قریب نامعلوم افراد کی پولیس چوکی اور وہاں موجود موبائل پر فائرنگ سے 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد  جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنگو کے علاقے قاضی پمپ میں واقع پولیس چوکی سے اہلکاروں کی موبائل معمول کے گشت پر روانہ ہورہی تھی کہ ایک دوسری گاڑی میں سوار افراد نے چوکی اور موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 3 پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر شامل ہے۔ لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاہم اب تک کسی بھی قسم کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ہنگو میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا شیر عالم فاروقی کو جاں بحق کردیا گیا تھا۔

About the Author

- I'm a Digital Marketer , Web Designer and Auditor by profession. I love to write and explore different things and share my experiences with people. I like honest and loyal people around me.

Unknown 4:28 AM . .

By Unknown on 4:28 AM. Filed under . Follow any responses to the RSS 2.0. Leave a response

0 comments for "Fire on the police station in Hangu and mobile 4, including 3 deaths"

Leave a reply