Headlines
Published On:Monday, September 22, 2014
Posted by Unknown

Haripur Clash Between Vehicle and Dumper Kills 9

Haripur: GT road car and collided with a dumper while a man was injured in the 9 kills.

ہری پور: جی ٹی روڈ پر گاڑی اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مانسہرہ سے پشاور جانے والی گاڑی ہری پور کے علاقے سرائے گدائی کے قریب جی ٹی روڈ پر مخالف سمت سے آنے والے ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ان میں سے 2 راستے میں ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر 2 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے۔ واقعے میں بچ جانے والے واحد زخمی کی حالت بھی انتہائی تشویشناک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہے جبکہ ڈمپر کو تحویل میں لے تحقیقات شروع کردی ہے۔

About the Author

- I'm a Digital Marketer , Web Designer and Auditor by profession. I love to write and explore different things and share my experiences with people. I like honest and loyal people around me.

Unknown 4:25 AM . .

By Unknown on 4:25 AM. Filed under . Follow any responses to the RSS 2.0. Leave a response

0 comments for "Haripur Clash Between Vehicle and Dumper Kills 9"

Leave a reply