Headlines
Published On:Saturday, September 6, 2014
Posted by Unknown

روس نے یورپی یونین کو ممکنہ نئی معاشی پابندیوں پر سخت ردعمل کی دھمکی دے دی

کیف:  روس نے خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کی صورت حال کے سبب روس پر نئی معاشی پابندیاں عائد کی  گئ تو سخت ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2014/09/285938-RussiaArmy-1409999398-116-640x480.jpg 

روس کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر یورپی یونین کی جانب سے ماسکو پر نئی معاشی پابندیاں عائد کی گئی تو پھر  ہماری جانب سے بھی سخت ردعمل کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ روس نے یورپی یونین کی جانب سے یوکرین میں جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود نئی معاشی پابندیوں پر غور  کرنے کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ کیف میں جاری جنگ کے ایک فریق کو براہ راست مدد فراہم کرنے کے مترادف ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ اپنے ممبر ممالک اور روس کی معیشت کو نقصان پہنچانے کے بجائے یورپی یونین کو  مشرقی یوکرین کے ڈونباس ریجن کی معیشت کو بہتر کرنے کے لئے بہتر اقدامات کرنے چاہیئیں۔
یوکرین میں حکومت کے خلاف بر سریپیکار روسی نواز علیحدگی پسندوں نے کیف پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ہمارے زیر تسلط علاقے میں میزائل فائر کئے گئے ہیں۔ روسی نواز علیحدگی پسندوں کا کہنا ہے کہ یوکرین کی سیکیورٹی فورسز دونیستک کے جنوبی علاقے زپورزہیا کی جانب پیش قدمی بھی کر رہے ہیں۔ دوسری جانب یوکرین حکومت کا کہنا ہے کہ ماسکو اور کیف کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بعد سے دونیستک میں کسی قسم کی لڑائی نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ماسکو اور کیف کے درمیان مشرقی یوکرین میں اپریل سے جاری جنگ کے حوالے سے گزشتہ روز ہی سیز فائر کا ایک معاہدہ طے پایا تھا۔

About the Author

- I'm a Digital Marketer , Web Designer and Auditor by profession. I love to write and explore different things and share my experiences with people. I like honest and loyal people around me.

Unknown 6:45 AM . .

By Unknown on 6:45 AM. Filed under . Follow any responses to the RSS 2.0. Leave a response

0 comments for "روس نے یورپی یونین کو ممکنہ نئی معاشی پابندیوں پر سخت ردعمل کی دھمکی دے دی"

Leave a reply