Headlines
Published On:Friday, September 5, 2014
Posted by Unknown

مرد کی کامیابیوں کے پیچھےعورت کا ہی ہاتھ ہوتا ہے، فواد خان

ممبئی: پاکستانی اداکار  فواد خان کا کہنا ہے کہ عورتیں کسی طرح سے بھی مردوں سے کم نہیں ہیں اور  ہر مرد کی کامیابیوں کے پیچھے عورت کا ہی ہاتھ ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود ہماری سوسائٹی میں عورت کی تضحیک کی جاتی ہے۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2014/09/285701-Fawadkhan-1409915276-792-640x480.JPG 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان کا کہنا تھا کہ عورت مرد کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اسے اس بات کا سہرا دینا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عورتیں نہ صرف اپنا پروفیشنل کردار  بہت احسن طریقے سے ادا کرتیں  ہیں بلکہ وہ مردوں کی زندگی میں ہونے والی تمام چیزوں کی خالق ہیں، کوئی بھی ان کی طاقت اور ہمت کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
واضح رہے کہ فواد خان بالی ووڈ میں اپنی ڈیبیو فلم ’’خوبصورت‘‘ میں سونم کپور کے ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں اور ان کی فلم 19 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

About the Author

- I'm a Digital Marketer , Web Designer and Auditor by profession. I love to write and explore different things and share my experiences with people. I like honest and loyal people around me.

Unknown 8:10 AM . .

By Unknown on 8:10 AM. Filed under . Follow any responses to the RSS 2.0. Leave a response

0 comments for "مرد کی کامیابیوں کے پیچھےعورت کا ہی ہاتھ ہوتا ہے، فواد خان"

Leave a reply