Headlines
Published On:Thursday, September 4, 2014
Posted by Unknown

امریکا میں گریٹ ڈین نامی کتے کی مرغوب غذا جرابیں کھانا ہے

نیو یارک: کہتے ہیں کچھ انسانوں اور جانوروں کا ہاضمہ اتنا مضبوط ہوتا ہے وہ پتھر اور لوہا بھی کھا جائیں تو ہضم ہو جاتا ہے تاہم امریکا میں ایک کتا ایسا بھی ہے جو جرابیں کھانے کا شوقین  ہے اور جب تک اسے جرابوں کی ایک جوڑی نہ ملے تو اس کی بھوک ختم ہی نہیں ہوتی۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2014/09/285437-Sock-1409844701-816-640x480.jpg 

گریٹ ڈٓین نامی اس کتے کی عمر تو ہے صرف 3 سال لیکن وہ آج کل امریکا بھر میں  توجہ کا مرکزبنا ہوا ہے کیوں گرین ڈین اب تک مختلف رنگ اور ڈیزائن کی جرابوں کی 44 جوڑیوں کو اپنی خوراک بنا چکا ہے لیکن شاید یہ کچھ زیادہ ہی ہوگیا کیونکہ وہ بیمار ہوگیا اور اسے اسپتال لے جانا پڑا۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اسپتال لے جانے سے پہلے تک کسی کو نہیں معلوم تھا کہ ڈین کی مرغوب غذ ا جرابیں ہیں یہاں تک کہ اس کی مالکہ بھی اس سے بے خبر تھی۔
اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب ڈین کا ایکسرے کیا گیا تو پتہ چلا کہ اس کے پیٹ جرابوں کا ڈھیر لگا ہوا ہے، ہر رنگ اور ڈیزائن کی جراب اس کے پیٹ میں موجود  ہے، ڈین یہ جرابیں چوری کرکے کھاتا تھا، جہاں بھی جراب کی خوشبو اس کی ناک سے ٹکرائی وہ وہیں چلا جاتا تھا، اس طرح وہ 44 جرابوں کی جوڑی کھا گیا اور کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔ ڈاکٹرزکا کہنا  ہے کہ  جب ڈین کا آپریشن کرکے پیٹ کھولا گیا تو وہ  جرابوں کا ڈھیرتھا۔
دلچسپ اور مزے کی بات یہ ہے کہ ڈین کی یہ محنت رائیگاں نہیں گئی بلکہ اس کے پیٹ سے نکلی جرابوں کو ویٹرنیری پریکٹس نیوز مقابلے میں رکھ دیا گیا اور یہاں اس نے 500 ڈالر کا انعام جیت لیا۔

 

About the Author

- I'm a Digital Marketer , Web Designer and Auditor by profession. I love to write and explore different things and share my experiences with people. I like honest and loyal people around me.

Unknown 6:36 PM . .

By Unknown on 6:36 PM. Filed under . Follow any responses to the RSS 2.0. Leave a response

0 comments for "امریکا میں گریٹ ڈین نامی کتے کی مرغوب غذا جرابیں کھانا ہے"

Leave a reply