Headlines
Published On:Saturday, September 20, 2014
Posted by Unknown

Film 'Bang Bang', 'I worked hard to dance against myrobalan, Katrina Kaif


Mumbai: Bollywood actor myrobalan Best Dancers in the number of them is his new film 'Bang Bang' in some advanced dance with partner Katrina will be seen on the other side with muuz Katrina admitted dance with it myrobalan has to work hard to give.

ممبئی: اداکار ہریتک روشن جن کا شمار بالی ووڈ کے بہترین ڈانسرز میں ہوتا ہے اپنی نئی فلم ’’بینگ بینگ‘‘ میں ساتھی کترینہ کے ساتھ کچھ اعلیٰ درجے کے ڈانس مووز کے ساتھ نظر آئیں گے تو دوسری طرف کترینہ کیف نے اعتراف کیا ہے کہ اسے ہریتک کے ساتھ ڈانس میں ساتھ دینے کے لیے بڑی محنت کرنا پڑی ہے۔

کترینہ کیف نے فلم ’’ بینگ بینگ ‘‘ کے ایک منظر میں سمندر میں بے خوف ہو کر کشتی چلائی۔ یہ فلم 2 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ دوسری طرف سلمان خان نے بھی اپنے ریالٹی شو ’’بگ باس ‘‘ کے سیزن آٹھ میں مدعو کرلیا ہے، اطلاعات کے مطابق ’’بگ باس‘‘ کی ٹیم نے فلم ’’بینگ بینگ ‘‘ کی ٹیم کو اپنے ٹی وی شو کی افتتاحی تقریب میں آنے کی دعوت کی ہے مگر ابھی تو فلم کی ٹیم نے آنے سے انکار کردیا ہے۔
31 سالہ کترینہ کیف اس فلم میں ہریتک کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جو کہ دراصل ہالی ووڈ فلم ’’نائٹ اینڈ ڈے ‘‘ کا ریمیک ہے جس میں ٹام کروز اور کیمرون ڈیاز نے مرکزی کردار ادا کیے تھے تو کترینہ نے اس فلم کے ٹائٹل ٹریک کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’’اس فلم ’’بینگ بینگ‘‘ میں ہریتک کے ساتھ ڈانس میں ساتھ دینا میرے لیے ایک بہت بڑا چیلنج تھا‘ اس کی لچکدار حرکات واقعی شاندار ہیں اور میرا ساتھ ساتھ ڈانس کرنا واقعی ایک واضح فرق تھا اور مجھے اس کے ساتھ اسٹیپ ملانے میں کافی توانائی صرف کرنا پڑی کیونکہ جب ہریتک ڈانس کرتا ہے تو اس میں قدرتی طور پر توانائی بھر آتی ہے اور اسے شاید ڈانس میں زیادہ کوشش نہیں کرنا پڑتی مگر کسی دوسرے کے لیے یہ بہت ہی مشکل کام ہے‘‘ ۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ’’دھوم تھری میں ‘‘ گانے سے قبل میں نے اچھی ریہرسل کی تھی لیکن فائنل شوٹ میں ہریتک نے سب کو ڈانس میں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ دوسری طرف ہریتک نے بتایا کہ ’’بینگ بینگ ‘‘ میری زندگی کی ایک بہترین فلم ہے‘ میں نے فلم کے فائنل رشز دیکھے ہیں اور میں اس پر بہت خوش ہوں۔

About the Author

- I'm a Digital Marketer , Web Designer and Auditor by profession. I love to write and explore different things and share my experiences with people. I like honest and loyal people around me.

Unknown 6:37 AM . .

By Unknown on 6:37 AM. Filed under . Follow any responses to the RSS 2.0. Leave a response

0 comments for "Film 'Bang Bang', 'I worked hard to dance against myrobalan, Katrina Kaif"

Leave a reply