Published On:Saturday, September 20, 2014
Posted by Unknown
Torn Socks Broke the Saudi Youth Engagement
RIYADH: If you think that can be spent to put vintage stockings do so carefully and especially not of this error before fiancee or girlfriend, a young Saudi engagement truady torn socks.
ریاض: اگر آپ بھی یہ سمجھتے ہیں کہ گزارا کرنے کے لیے پرانی جرابیں پہنی جاسکتی ہیں تو احتیاط کیجیے اور خصوصاً یہ غلطی منگیتر یا محبوبہ کے سامنے ہرگز نہ کیجیے، سعودی عرب میں پھٹی جرابوں نے ایک نوجوان کی منگنی تڑوادی۔
اخبار ’’الریاض‘‘ کے مطابق صوبہ احسا سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے منگیتر کو گھر پر بلوایا تھا تاکہ والدین کی موجودگی میں اْس سے ملاقات کی جاسکے۔ دوران ملاقات لڑکی اچانک اٹھ کر کمرے سے باہر چلی گئی اور اپنے والد کو ایک ٹیکسٹ میسج بھیجا جس میں لکھا تھا، ’’ابا حضور! میں چھت سے گرنے کے بجائے سیڑھیوں سے گرنا پسند کروں گی، یہ شخص میرے قابل نہیں، ذرا اس کی پھٹی جرابوں کو دیکھیے‘۔ لڑکی کا مطلب یہ تھا کہ وہ شادی کرکے علیحدہ ہونے کے بجائے منگنی توڑنا بہتر سمجھتی ہے کیونکہ منگیتر کی مفلوک الحالی کا اظہار اس کی جرابوں سے ہورہا ہے۔ والد نے اس کی دلیل سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے منگنی توڑنے کا اعلان کردیا۔

