Published On:Saturday, September 20, 2014
Posted by Unknown
National Institute of Child Health in Karachi in protest against the demands of the doctors, patients suffering
Karachi: National Institute of Child Health trainee doctors to protest non-payment of salaries stopped working.
کراچی: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے زیر تربیت ڈاکٹروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کرتے ہوئے کام روک دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں تعینات پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حق میں فرائض کی انجام دہی چھوڑ کر احتجاج شروع کردیا، زیر تربیت ڈاکٹروں کے احتجاج کی وجہ سے او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی سینیئر ڈاکٹرز اور کنسلٹنٹس فرائض انجام دینے لگے جس کے باعث درجنوں آپریشن ملتوی کردیئے گئے۔
احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اسپتال میں انتہائی نامساعد حالات کے باوجود اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں لیکن حکومت کی جانب سے گزشتہ 4 ماہ سے انہیں تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی جس نے انہیں احتجاج پر مجبور کردیا گیا ہے۔ اگر انہیں تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو وہ اپنے احتجاج کا دائرہ بڑھادیں گے۔

